ریجنل آسٹریلیا میں مائیگریشن کرنے والوں کیلئے نیا انیس ملین ڈالر پلان

"اِسکلڈ مائگرینٹس" یا جو افراد اپنے ہنر کی ذریعے اندرون آسٹریلیا میں مائگریشن کا ارادہ رکھتے ہیں، حکومت ان کے ویزہ جلد جاری کرے گی

Australian Visa

Australian Visa Source: SBS

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک نیا پلان بنایا جارہے ہے جس کے ذریعے ریجنل آسٹریلیا میں مائگریشن کا ارادہ کرنے والوں کے ویزہ کو جلد سے جلد "فاسٹ ٹریک" بنیادوں پر جاری کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں امیگریشن کے وزیر ڈیوڈ کولمین جلد ہی اس پلان کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔

انیس ملین ڈالر کے ذریعے ہوم افئیرز (وزارتِ داخلہ) کے حکام ریجنل آسٹریلیا میں کاروباری نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ علاقے کی لوکل کونسلز کو ایسے اختیارات بھی دیئے جائیں گے، جن کے ذریعے وہ بیرونِ ملک سے لوگوں کو کام دے سکیں۔

"ہمارے حکام اور دیگر افسران اب ریجنل آسٹریلیا میں کاروبار اور لوکل کونسل کے ساتھ مل کرمائگرینٹس کیلئے روزگار کے مواقع ڈھونڈٰیں گے۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی دیکھیں گے کہ وہاں لیبر یا ہنرمند افراد کے کیا مسائل ہیں۔"

وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے کچھ عرصے پہلے یہ بیان دیا تھا کہ مائگرنٹس کو "پرمننٹ ریزیڈینسی" حاصل کرنے کیلئے ریجنل آسٹریلیا میں کم سے کم پانچ سال گزارنے ہوںگے۔

ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔

اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے


شئیر

1 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Talib Haider



Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now