پارلیمان نے وکٹوریہ کی "اسٹیٹ آف ایمرجنسی" میں چھے ماہ کی توسیع کردی

گرینز پارٹی کی آخری موقع پر اچانک مدد سے وکٹورین حکومت نے چھے مہینے کی ایمرجنسی میں توسیع کے مسودے کو پارلیمنٹ سے پاس کرالیا۔

Victorian Premier Daniel Andrews arrives to a press conference in Melbourne, Friday, August 21, 2020. Victoria has recorded 179 new cases of coronavirus and nine deaths in the past 24 hours. (AAP Image/James Ross) NO ARCHIVING

Victorian Premier Daniel Andrews. Source: AAP

وکٹورین گرینز کی ایم پی سیمنتھا رتنم بدھ کو میٹرنٹی چھٹیوں سے واپس آئیں اور بِل کے حق میں ووٹ دیا۔

"میرے خیال میں یہ وقت اتنا اہم ہے کہ مجھے یہاں پر ہونا ضروری تھا۔"

ریزن پارٹی کی ایم پی فیونا پیٹن اور انیمل جسٹس پارٹی کی ایم پی اینڈی میڈک نے  بھی ایمرجنسی میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا۔

چالیس ممبران کے اپر ہاوس میں بِل کے حق میں بیس ووٹ جبکہ بِل کے خلاف انیس ووٹ ڈالے گئے۔

بِل رات کے دو بجے پاس ہوا۔

پریمئیر ڈینئیل انڈریوز نے ابتدا میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی میں بارہ مہینے کی توسیع کی مانگ کی تھی جو بعد میں کم کرکے چھے مہینے کردی۔

موجودہ اسٹیٹ آف ایمرجنسی کی مدت تیرہ ستمبر کو ختم ہونے والی تھی۔
Victoria's Health Minister Jenny Mikakos
Victoria's Health Minister Jenny Mikakos Source: AAP
وکٹوریہ میں منگل کو کرونا وائرس سے مزید پانچ اموات ہوئیں جبکہ ستّر نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔

پریمئیر کا کہنا ہے کہ کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے ریجنیل وکٹوریہ میں مختلف اقدامات لے سکتے ہیں۔

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: AAP, SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand