کھیل کے میدان سے: چیئرمین پی سی بی کی چار ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تجویز

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست کھانے والی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی جانب سے کیش انعامات دیے گئے، رمیز راجا چار کرکٹ ممالک کے درمیان سیریز کے خواہشمند ہیں جو انھوں نے ٹی ٹونٹی سپر سیریز کے نام سے تجویز کی ہے، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار۔

ceremony where players were presented awards for their top notch performance in 2021 by Chairman PCB.

In a ceremony, players were presented awards for their top notch performance in 2021 by Chairman PCB. Source: PCB

آسٹریلیا کے ہاتھوں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست کھانے والی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی جانب سے کیش انعامات دیے گئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی بہترین پرفارمنس اور پہلی بار بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست دینے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو نوازا ہے ۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو ایسی پرفارمنسز آتی رہیں گی دوسری جانب رمیز راجا چار کرکٹ ممالک کے درمیان سیریز کے خواہشمند ہیں جو انھوں نے ٹی ٹونٹی سپر سیریز کے نام سے تجویز کر دی ٹورنامنٹ میں انڈیا ، پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Chairman PCB suggested a four nation T20 super league.
Chairman PCB suggested a four nation T20 super league Source: PCB
رمیز راجا نے کہا کہ آئی سی سی کو چار ملکی ٹی ٹونٹی سپر سیریز کی تجویز دوں گا سیریز پاکستان ، انڈیا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہر سال ہوگی سیریز روٹیشن کی بنیاد پر سارے ممالک میں کھیلی جائے گی چار ملکی سیریز سے موصول ہونے والا منافع تمام آئی سی سی ممبرز میں تقسیم ہوگا-

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا جس کے لیے مقامی و غیر ملکی کھلاڑی آج کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے تین روز تک آئیسولیشن میں رہنے کے بعد کرکٹرز ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔
Ben Dunk of Lahore Qalandars reacts after winning the Pakistan Super League (PSL) T20 series match, against Karachi Kings, in Lahore, Pakistan, 08 March 2020.
Ben Dunk of Lahore Qalandars reacts after winning the Pakistan Super League (PSL) T20 series match, against Karachi Kings, in Lahore, Pakistan, 08 March 2020. Source: EPA/Rahat Dar
پاکستان کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے کوشش کر رہا ہے پی سی بی نے بگ بیش لیگ کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے لیے نئے پروٹوکولز تیار کیے ہیں جس کے تحت کوویڈ پازیٹو آنے کی صورت میں دس روز کی آئسولیشن لازمی کرنی ہوگی میچ کے انعقاد کے لئے تیرہ کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا تیرہ سے کم کھلاڑی دستیاب ہوئے تو میچ ممکن نہیں ہو گاکوویڈ آؤٹ بریک کی صورت میں ایونٹ سات روز کے لئے معطل ہو گا۔ ایونٹ کو معطلی کے بعد ری شیڈول کیا جائے گا۔

لاہور قلندرزکے کپتان شاہین آفریدی اور محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سیزن کے لیے بھر پور تیاری کر رہے ہیں کپتانی کی وجہ سے ذمہ داری بڑھ گئی ہے کیمپ میں بہت اچھی تیاری ہو رہی ہے ، کھلاڑی پر اعتماد ہیں اب کراچی کے مرحلے پر نظر ہے پی ایس ایل میں آغاز اچھا ہو گا۔

پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت فخر کی بات ہے کوشش کریں گے شاہد آفریدی کو اب ساتھ رکھیں۔ شاہد آفریدی نے کہا اپنے تجربے سے سرفراز احمد اور ٹیم کو موٹیویٹ کروں گا۔

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کے حوالے بیان دیا ہے۔ کپتان پیٹ کمنز کو یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ابھی دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے لیکن میں دورے کے حوالے سے بہت پازیٹو ہوں سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کئے ہیں وہ شاندار ہیں سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے سب نہیں توٹیم ضرور جائے گی اگر کچھ کھلاڑی نہ جانے کی چوائس کرتے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔
Patrick Cummins
Australian team captain Pat Cummins said he is positive about Pakistan visit. Source: AAP
دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایاجس کے بعد محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ ہوا محمدحسنین کا رواں ہفتے پاکستان کے شہر لاہور میں آئی سی سی الحاق شدہ بائیو مکینک لیب میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔محمد حسنین نے بی بی ایل کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

تعاون: انس سعید

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Afnan Malik

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کھیل کے میدان سے: چیئرمین پی سی بی کی چار ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تجویز | SBS Urdu