اس سال زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے کووڈ کے بعد پاکستانی میدانوں میں ٹیموں کی واپسی کا آغاز ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں عالمی ٹیموں کی واپسی اور آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ سیریز کا اس سال انعقاد کھیلوں کی دنیا میں مثبت خبروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا میں آسٹریلین فٹبال لیگ اور نیشنیل رگبی لیگ کے گرینڈ فائینل مقابلے برسبین اور سڈنی کے اسٹیڈیم کی کنجاٗیش سے نصف یعنی چالیس ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے گٗے جس سے کھیلوں کے منتظمین اور شائیقین دونوں ہی کے جوش وخروش میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادھر زمبابوے کی ٹیم کی آمد کے بعد پاکستان عالمی وباء کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔لاہور سے ہمارے نماٗیندے انس سعید کے مطابق ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے میدانوں میں ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کررہی ہے
۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں اور ٹیموں کے کھلاڑی، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل ایک سو سات افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد یہ تمام افراد اب بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔
انس سعید کے مطابق سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی 29 اکتوبر کو ہوگی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائےگی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے مگر اسموگ کے خدشات کے باعث اب یہ مقابلے راولپنڈی منتقل کردئیے گئے ہیں۔

Practice match at Gaddafi stadium Lahore Source: PCB

L-R Shaheen Afridi, Skipper Babar Azam, Vice Captain Shadab Khan Source: PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے ملتوی ہونے والے میچز دوبارہ کروانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ لیگ کے باقی چار میچز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 14 ،15 اور17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ آسٹریلیوی کرکٹر بین ڈنک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے میچز میں شرکت کریں گے وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں،ان کو امید ہے کہ وہ اس بار لاہور قلندرز کے شاٰقیں کے لیے پہلی بار پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی اٹھالیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ملتوی ہونے والے میچز اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے تھے جنہیں سموگ کے بڑھتے ممکنہ خدشات کے سبب کراچی منتقل کردیاگیا ہے۔
دوسری جانب پندرہ سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے قوی امکانات ہیں ۔پی سی بی نے انگلینڈ ٹیم کو آئندہ سال جنوری میں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے دعوت نامہ بھجوایا ہے جس کی ای سی بی نے بھی تصدیق کر دی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان نے ایس بی ایس اردوکو بتایا کہ بورڈ حکام انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی انگلش ٹیم کے دورہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھی پاکستان آنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ادھر ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کا پانچ رکنی سیکورٹی وفد 2نومبر کو پاکستان پہنچے گا کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق سیکورٹی رپورٹ کی روشنی میں جنوری میں دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا جائےگا ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے بھارت کی ٹیم بارہ نومبر کو آسٹریلیا پہنچے گی بھارتی ٹیم خصوصی طیارے سے پہنچے گی کھلاڑی سڈنی میں چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کریں گے پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوگا تیسرا ون ڈے دو دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ وکٹورین حکام کے مطابق میلبورن میں کووڈ ۱۹کی پابندیوں میں نرمی کے بعد اب میلبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی میں ۲۵۰۰۰ تماشائیوں کو باکسنگ ڈے کا روایتی ٹیسٹ دیکھ سکیں گے۔
ٹی ٹونٹی میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبرسے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہو گا کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میچز اور سفری پلان حکومتی ہدایات اور پابندیوں سے مشروط ہے۔
(تعاون انس سعید ۔ لاہور)
شئیر

