سری لنکا
دفاعی چیمپئن کی حالیہ کارکردگی متاثرکن نہیں رہی ہے اور سر لنکا نے اپنے گزشتہ 14 میچوں میں سے صرف دو میں کامبیابی حاصل کی ہے. انکی قوت انکی بولنگ میں ہے

ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز وہ واحد ٹیم ہے جو کرکٹ سے منسلک تمام شعبوں میں ناکام ہونے ک باوجود اس ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے ایک مضبوط امیدوار ہے . یوں تو انکی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے لیکن ورم اپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کے حوصلے بلند ہیں
جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ ہمیشہ سے قسمت کی ماری ٹیم تصوّر کی جاتی ہے اور اسکی حالیہ مثال ہے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والا ورلڈ کپ جس میں شاندار کارکردگ کھانے کے باوجود یہ ٹیم اعزاز اپنے نام نہ کرسکی. لیکن اس ک باوجود بھی یہ ایک مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے اور اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
انگلینڈ
انگلینڈ کی ٹیم ایک بار یہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور اس بار بھی اس کے پاسس کافی اچھے بلّے باز ہیں لیکن بھارت میں اس ٹیم کو اکثر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
افغانستان
افغانستان پر نظر رکھنا اس لئے ضروری ہے کیونکی اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے زمبابوے، اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کو شکست دیکر گروپ مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے

بھارت
بھارت اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لئے مضبوط امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے. اس سال اس فارمیٹ میں بھارت نے اب تک گیارہ میچ کھیلیں ہیں جن میں سے صرف ایک میں اسے شکست ہی ہے

آسٹریلیا
آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین کرکٹ ٹیموں میں شامل ہے لیکن اسکی بدقسمتی ہے کے کہ ابھی تک اس فارمیٹ میں یہ کوئی بھی اعزاز اپنے نام نہیں کرسکی ہے. کیا یہ آسٹریلیا کا سال ہوسکتا ہے؟
پاکستان
پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں کوئی بھی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی. پاکستان کی ٹیم حال ہے میں کچھ تنازعات کا شکار بھی رہی ہے اور اسکی حالیہ کارکردگی بھی مایوسکن ہے رہی ہے تاہم ورم اپ میچ مئی جیت کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند نظر آرہا ہے

نیو زیلینڈ
نیو زیلینڈ کرکٹ کے لئے یہ ایک نیا دور ہے جب اس ٹیم کی کمان نئے کپتان نے سمبھالی ہے. اس ٹیم کی خاصیت ہے اس کے آل راؤنڈر
بنگلہ دیش
بنگلہ دیش کی حالیہ کارکردگی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کے اس ٹیم کو کمزور سمجھنا بیوقوفی ہوگی . ایشیا کپ میں سری لنکا اور پاکستان کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی اس ٹیم میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے
