پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا سیمی فائنل، پاکستان کو ٹورنامنٹ کی پہلی شکست آسٹریلیافائنل میں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کب سیمی فائنل کئی ریکارڈ ٹوٹے کئی بن گئے ، آسٹریلیا کی سڑکوں پر بھی پاکستانی پرچم لہرا گئے ، پاکستان ٹورنامنٹ میں جیت کا تسلسل کھو بیٹھا، آسٹریلیا کی فتح ۔

pakistan vs Asutralia T 20 wcup

A local resturant in Melbourne screen Pak vs Aust semi Final , pakistani fan supporting his team Source: Supllied by Aqeel shah

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹس سے شکست دے دی ۔ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کینگروز کو نہ پچھاڑ سکی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے انیسویں اوور میں ہدف مکمل کر لیا۔
Aus vs Pak rally organization
Pakistani Fans ready to organize car rally after Pak Aus match Source: supplied by farrukh
۔ پاکستانی ٹیم کی بلے بازی میں محمد رضوان نے 67 رنز جبکہ فخر زمان نے 55 رنز بناکر اہم کردار ادا کیا ۔ آسٹریلین ٹیم میدان میں اتری تو آغازاچھا نہیں تھا اور پاکستانی شائقین کو میچ جیتا ہوا محسوس ہوتا تھا ۔ ابتداء میں 96 رنز پر 5 آسٹریلین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے ۔ آخر میں ویڈ کی جانب سے بہترین بلے بازی اور حسن علی کی مس فیلڈنگ کے باعث پانسہ پلٹ گیا ۔
پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ھہر حال تورنامنٹ میں بہےت اچھی کارکردگی پیش کی ہے اور پاکستان میں کرکٹ کو "ریوئیو " کرنے میں اس ورلڈ کپ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں شائیقین کرکٹ کی دلچسپی کے لئے مقامی کلبس اور ریسٹورینٹس میں میچ اسکرینگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ پاکستان کو سپورٹ کرنے والے فینز کہتے ہیں کوئی بات نہیں اب ہم فائنل میں آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گے ۔مجموعی طور پر دونوں ٹیم نے اچھا کھیلا ۔
یہ ایک اچھا مقابلہ تھا اب فائنل دیکھیں گے جہاں ہم آسٹریلیا کو سپورٹ کر رہے ہیں
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 39 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئینٹی میں اپنے 2500 رنز مکمل کئے جبکہ دوسری جانب پاکستان ، عالمی مقابلوں کے ناک آوٹ مراحل میں آآسٹریلیا سے شکست کا ریکارڈ نہ توڑ سکا۔
pakistan vs Asutralia T 20 wcup
Fans watching match in local resturant Source: supplied by Aqeel shah
پاکستانی شائقین ایک طرف تو افسوس میں ہیں کہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے لیکن اس دوران ورلڈ کپ میں بھارت کو  پہلی مرتبہ ہرا کر ، اور ناک آوت مرحلے میں بنا شکست کے پہنچ کر ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جس پر شائقین کرکٹ کو خوشی بھی ہے ۔ پاکستانی شائقین نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس مرحلے تک پہچنے پر مبارک باد بھی دی ہے ۔
pakistan vs Asutralia T 20 wcup
pakistani fans supporting thier team in Sydney Source: Supplied by Afnan Malik
پاکستانی کرکٹ فینز کہتے ہیں کہ ےم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے تاہم کچھ فینز پاکستانی فیلڈنگ سے نالاں بھی نظر آئے ۔
اب پاکستانی نژاد آسٹیلینز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ہمارا دوسرا گھر ہے یاک ٹیم باہر ہوئی ہے لیکن اب ہم  فائنل میں اسی جوش سے آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گے ۔

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Warda Waqar

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand