ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز کا کہنا ہے کہ ٹی جی وی ویزا ہولڈر [پوسٹ اسٹڈی ورک اسٹریم] جنہوں نے کسی ریجینل تعلیمی ادارے سے گریجوئیشن کی ہے وہ اب دوسرا ٹی جی وی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس ویزا کے لئے طلبا کی دو کیٹیگری ہیں۔
وہ بینالاقوامی طلبا جو پرتھ، ایڈیلیڈ، گولڈ کوسٹ، سنشائن کوسٹ، کینبرا، نیو کاسل، لیک میکواری، ولانگانگ، اِلاوارا، گیلانگ اور ہوبارٹ میں پڑھ چکے ہیں وہ اس ویزا کے لئے اہل ہوں گے۔
دوسری کیٹیگری ان طلبا کی ہے جو ان علاقوں کے علاوہ باقی تمام ریجینل علاقوں کے تعلیمی ادارے سے پڑھ چکے ہیں۔
میلبورن میں مقیم مائگریشن ایجنٹ چمن پریت کا کہنا ہے کہ ریجینل علاقوں میں پڑھنے والے طلبا کے لئے ایک خوش آئند خبر ہے۔
"یہ حکومت کے ریجینل علاقوں میں معاشی بہتری کے لئے ایک اور اقدام ہے۔ بینالاقوامی طلبا کے لئے یہ ایک بہت اچھی خبری ہے۔ "
ٹی جی وی ویزا حاصل کرنے والے طلبا کو ویزا کی پوری مدت تک ریجینل علاقے میں ہی رہنا ہوگا۔