اتوارسترہ جنوری کو ایس بی ایس کے اردوپرگرام نے عید کے موقع پر جشن موسیقی منعقد کیا جس میں نوجوان گلوگاروں نے اپنی گاٗیگی کا جادو جگایا۔ ان نوجوان گلوکاروں میں مہرین جاوید، عبدالرحیم اور شاہجہاں راجڑ شامل تھے جنہوں نے خوبصورت گیتوں سے عید کی اس محفل کا رنگ دو بالا کردیا۔
مہرین نے عید کی مناسبت سے دوستی کے تھیم پر گیت گایا اور شاہجہاں نے جنون کا خوبصورت گیت سے محفل سجاٗی۔ جبکہ گٹار پر ان کا ساتھ اکارشاک نے دیا۔ نوجوان گلوکارعبدالرحیم نے کھماج گا کر سما باندھ دیا۔ایس بی ایس کے عید شو میں نوجوان گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا۔عید کے اس خوبصورت میوزک شو کوفیس بک لاٗییو پر ہزاروں فینس نے براہ راست دیکھا۔
Source: Mehreen Javed FacebookSource: SBS UrduSource: Abdul Rahim Facebook