اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گیوٹرز نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا- اقوامِ متحدہ کے کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی بھی اس موقع پر موجود تھے-
اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان گزشتہ ۴۰ برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور ۱۹۷۹ سے دنیا کا اب سے بڑا مہاجرین آبادکاری والا ملک ہے-
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر ۹۰ فیصد افغان مہاجرین کی میزبانی کی- یہ تقریبأ ۲۴ لاکھ افراد بنتے ہیں-
پاکستان نے خود کو درپیش مسائل کے باوجود مہاجرین کا تحفظ کیا جو کہ اب دنیا بھر میں مانا جاتا ہے- پاکستان نے ان کو بائیومیٹرک ریجسٹریشن، تعلیم، صحت اور معیشت کا حصہ بنایا-
دنیا پاکستان کی کوششوں کو سراہے اور مہاجرین کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرے-

UN Secretary General António Guterres with goodwill ambassador Mahira Khan. Source: twitter/António Guterres
ان ۱۵۷ پاکستانی پیس کیپرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی دنیا کی کمزور عوام کے تحفظ کے لیے قربان کر دیں-
ہم سب جانتے ہیں کہ امن ایسے قائم نہیں ہوتا- یہ ٹھوس ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر لیے گئے سخت فیصلوں سے ممکن ہوتا ہے- ادارہ برائے بین الاقوامی امن و استحکام جیسے ادارے امن کو لاحق خطرات اور عدم استحکام کے وسائل کو سمجھنے میں مدد کر رہے ہیں اور امن کی خدمت میں ایک انتہائی اہم کام کر رہے ہیں-
پاکستان دنیا میں امن کی کوششوں کے لیے ایک انتہائی اہم اور قابلِ اعتماد معاون ہے-
جہاں پاکستان نے امن کے لیے کردار ادا کیا وہیں خواتین کا کردار بھی اہم رہا ہے- اے فور پی میں پاکستان کا پہلا خاتون دستہ کانگو میں تعینات کیا ہے-

Source: Twiiter: Antonio Guiteras
ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے-
آج پاکستان اقوامِ متحدہ کو فوج اور پولیس فراہم کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے- ۴۰۰۰ سے زائد باوردی افراد ۹ پیس کیپنگ مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں سینٹرل افریقہ ریپبلک اور مالی جیسے خطرناک مشن بھی شامل ہیں-
شئیر


