اردو خبریں جمعرات 23 نومبر: میلبورن میں اسکول طلبا کی فلسطین کی حمایت میں ریلی،کئی سیاستدانوں کے تحفظات

سینکڑوں وکٹورین طلباء کی فلسطینی حامی اسکول کی ہڑتال میں شرکت، پرتھ کے شمالی مضافات میں لگنے والی بے قابو آگ سے کم از کم دس گھر جل کر خاکستر اور کرکٹ میں: پرائم منسٹرز الیون کے دوران ڈیوڈ وارنر کے متبادل کے لیے سلیکشن ٹرائل ہوں گے۔

A person holding a Paletsinian flag in front of large group of students at the intersection of a city street

Pro-Palestinian demonstrators blocked the intersection outside Flinders Street station in Melbourne on Thursday afternoon. Source: AAP / James Ross

وکٹورین اسکول کے سینکڑوں طلباء نے "آزاد فلسطین" کے نعرے لگاتے ہوئے میلبورن کے ایک بڑے چوراہے کو بلاک کر دیا ہے۔
اسکول کی ہڑتال کا جائیزہ لیا جا رہا ہے، وفاقی اور ریاستی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ طلباء کو احتجاج کے بجائے اسکول میں رہنا چاہیے۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی جمعے سے پہلے نہیں ہو سکے گی، لڑائی بھی تعطل کا شکار ہے۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اسرائیل اور حماس کے تنازع سےبچ کر نکلنے والوں لوگوں کو ویزے جاری کرنے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ انتھونی البانی نے وزیر خارجہ پینی وونگ کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ دیے گئے تمام ویزے معمول کے سیکیریٹی چیک سے گزرے ہیں۔

 مغربی آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پرتھ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں لگنے والی آگ سے کم از کم دس گھر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جس کے بعد سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ریٹا ستوفی نے کہا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن آنے والے دنوں کے لیے حالات کی پیش گوئی "ناقابل معافی" ہے۔

ڈچ انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ ولڈرز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جزوی نتائج کے مطابق
ہے۔ پارٹی نے بھاری اکثریت سے پارلیمنٹ میں 35 سیٹیں جیت لیں، بائیں بازو کا بلاک 25 سیٹوں کے ساتھ بہت پیچھے ہے اور

نیوزی لینڈ کی نئی حکومت بالآخر انتخابات کے دن تقریباً چھ ہفتے بعد منظر عام پر آنے والی ہے۔جمعرات کی سہ پہر [[23 نومبر]] مذاکرات میں شامل تینوں پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ انہوں نے بات چیت ختم کر دی ہے، اس ارادے کے ساتھ کہ وہ جمعہ [[24 نومبر]] کو ایک دستخطی تقریب منعقد کریں گے۔

ایک آئینی ماہر کا کہنا ہے کہ امیگریشن حراستی قوانین کی جانچ نہ ہونے سے ہائی کورٹ میں مزید چیلنجز کا امکان ہے۔ پناہ گزین خبروں کے مطابق ، ستمبر میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آنے والے پناۃ گزیں نے عدالتی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ کرفیو اور الیکٹرانک ٹریکنگ بریسلٹ سزا کے برابر ہے۔

ریاستیں اور علاقے یونیورسٹی ریگولیشن کے لیے ایک قومی نقطہ نظر پر زور دے رہے ہیں، جس میں جنسی زیادتی کے الزامات سے نمٹنے کے لیے ایک قومی محتسب کی تعینیاتی کی تجویز بھی شامل ہے۔ وزرائے تعلیم نے ایک ڈرافٹ ایکشن پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں محفوظ رکھنا اور شکایات کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔

مہینوں کی بات چیت کے باوجود نیو ساؤتھ ویلز کے پیرامیڈیکس کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ہے کیونکہ نظام کو مایوس کارکنوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر صنعتی کارروائی کا سامنا ہے۔ وزیر صحت ریان پارک نے یونین کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے وقت کی حد مقرر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 کرکٹ آسٹریلیا نے پرائم منسٹرز الیون [[گیارہ]] کے سالانہ میچ کو ایک جائز سلیکشن ٹرائل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ڈیوڈ وارنر کے متابادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جا سکے۔

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اردو خبریں جمعرات 23 نومبر: میلبورن میں اسکول طلبا کی فلسطین کی حمایت میں ریلی،کئی سیاستدانوں کے تحفظات | SBS Urdu