سیریل پوڈ کاسٹ کیس: استغاثہ نے عدنان سید کے خلاف تمام الزامات ختم کردیے

عدنان سید نے ہی من لی کے قتل کے جرم میں 20 سال سے زیادہ قید کاٹی۔

Adnan Syed surrounded by police.

Adnan Syed leaves the courthouse after being released from prison Monday, 19 September, 2022, in Baltimore. Source: ABACA / Baltimore Sun/TNS/ABACA/PA/Alamy

Key Points
  • عدنان سید نے ہی من لی کے قتل کے جرم میں 20 سال سے زیادہ قید کاٹی۔
  • استغاثہ نے ایک ایسے شخص کے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا جس نے اپنی سابق گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں دو دہائیوں سے زیادہ جیل میں گزارے۔
امریکی شہر بالٹی مور میں استغاثہ نے منگل کو ایک ایسے شخص کے خلاف الزامات ختم کر دیے جس نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارا — ایک ایسا کیس جس نے ہٹ پوڈ کاسٹ "سیریل" کی بدولت دنیا بھر کی توجہ مبذول کروائی۔

پبلک ڈیفنڈر کے دفتر نے کہا کہ ریاست کے اٹارنی کے دفتر نے 41 سالہ عدنان سید کے خلاف قتل کے الزامات کو خارج کر دیا ہے، جو 1999 میں ہی من لی کے قتل کے الزام میں 2000 سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔


پبلک ڈیفنڈر کے دفتر کے ٹامی جرناگین نے اے ایف پی کو ایک ای میل میں کہا، "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ الزامات کو ختم کر دیا گیا ہے۔"
بالٹی مور سٹی سرکٹ کورٹ کی جج میلیسا فن نے بالٹی مور سٹی کی ریاست کی اٹارنی مارلن موسبی کی درخواست پر گزشتہ ماہ عدنان سید کی سزا کو ختم کر دیا تھا۔

موسبی نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے عدالت سے کہا کہ وہ مسٹر سید کی سزا کو ختم کردے جب تک کہ مزید تفتیش کی جائے۔

ریاست کے اسسٹنٹ اٹارنی بیکی فیلڈمین نے جج کو بتایا کہ "ریاست نے اپنی سزا کی سالمیت پر اعتماد کھو دیا ہے۔"

بالٹیمور سٹی کے استغاثہ کے پاس عدنان سید کے خلاف نئے الزامات عائد کرنے یا مقدمہ خارج کرنے کے لیے 30 دن تھے۔
ہے من لی کی لاش فروری 1999 میں بالٹی مور، میری لینڈ کے جنگل میں ایک قبر میں دفن پائی گئی۔ 18 سالہ نوجوان لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

عدنان سید نے ثابت قدمی سے اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا لیکن ان کی متعدد اپیلوں کو مسترد کر دیا گیا تھا، بشمول امریکی سپریم کورٹ جس نے 2019 میں ان کے کیس کی سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

مسٹر سید کے کیس نے عالمی توجہ اس وقت حاصل کی جب اسے 2014 میں ایک ہفتہ وار پوڈ کاسٹ "سیریل" کے ذریعے اٹھایا گیا جس میں ایک صحافی نے اس کی سزا پر نظرثانی کی اور جرم پر شک ظاہر کیا۔

ان کا کیس HBO چینل پر "عدنان سید کے خلاف کیس" کے نام سے چار حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم کا بھی موضوع رہا ہے۔

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سیریل پوڈ کاسٹ کیس: استغاثہ نے عدنان سید کے خلاف تمام الزامات ختم کردیے | SBS Urdu