کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کے لیے پُرجوش ہیں ملتان ،کوئٹہ ،پشاور کے کرکٹ میدانوں میں بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے تو اسلام آباد ، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں شائقین کی تیاریاں جاری ہیں۔فائنل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے بلے چلنے سے پہلے شام کو جشن منایا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار گلوکار علی ظفر اور فاخرسمیت دیگر پرفارم کریں گے ،فنکاروں نے لاہور میں ہونے والے فائنل کو خوش آئند قرار دیا ہے
شئیر