یہ تو طے ہے کہ آسٹریلیا ڈے تمام شہریوں کیلیے خوشی کا دن نہیں ہے۔ بہت سے افراد ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئلینڈرز افراد کے ساتھ یکجہتی دکھانے کیلیے اس دن کو انویزن ڈے کے طور پر جانتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادی دی ہے کہ کونسلیں سیٹیزن شپ سیریمنیز یعنی شہریت کی تقریبات اپنی سوچ کے مطابق کسی بھی دن کرسکتی ہیں۔ ہم نے کچھ ایسے افراد سے گفتگو کی ہے جو پچھلے سال ہی آسٹریلین شہری بنے ہیں۔ ان کا اس بارے میں کیا خیال ہے اس پوڈکاسٹ میں سنیں۔