مہنگائی کے باعث تقریباً دس لاکھ آسٹریلین ایک سے زیادہ ملازمتیں کر رہے ہیں
Published
ریکارڈ تعداد میں آسٹریلین شہری اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے ایک سے زیادہ نوکریاں کر رہے ہیں۔ آسٹریلین ٹیکس آفس کے مطابق، لوگ جو بھی اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں، اسے ٹیکس ریٹرن میں شامل کرنا ضروری ہے۔ عام طور پر لوگ دوسری ملازمت اپنے شوق کی تسکین کے لئے کرتےہیں مگر کئی افراد کے لئے اب دوسری ملازمت اضافی آمدنی مالی بقا کا اہم ذریعہ بن چکی ہے،مالی دباؤ کے باعث آسٹریلینز اپنے آرام، صحت اور خاندانی وقت کی قربانی دے رہے ہیں۔