پہلے ویتنامی کھلاڑی کی آسٹریلین فٹبال لیگ (AFL) میں شمولیت، کثیر الثقافتی نمائندگی کا نیا سنگ میل
Published
ویتنامی نژاد جیدن نیگئین ایک نئی شروعات کی طرف بڑھنے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ وہ اے ایف ایل ( Australian Football League: AFL) میں ویتنامی نسل کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ 19 سالہ نوجوان نے رواں ماہ سڈنی سوانس کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں سینٹ کِلڈا کے خلاف بھی کھیل چکے ہیں.