جعلی روحانی دعاؤں کے ذریعے رقم ہتھیا نے والا گروہ گرفتار ۔ کیا آسٹریلیا میں بھی ایسا ہوتا ہے؟
Published
دو افراد پر ایشینز کو روحانی برکت کے فراڈ (scams) کا نشانہ بنا کر لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جولائی 2023 میں سڈنی کے کئی سبرب سے روحانی کرشمات کا دعویٰ کرکے رقم ہتھیانے کی رپورٹس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اپریل میں "اسٹرائیک فورس سینٹینل" قائم کی تھی، ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمیونٹی کے ثقافتی خوف سے فائدہ اٹھاتے ہوئےلوگوں کو دھوکے سے رقم اور قیمتی اشیاء ہتھیا لیں۔