غزہ جنگ کے باعث اسرائیل پر کھیلوں میں پابندی عائد کی جائے: عثمان خواجہ
Published
آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی عالمی تنظیموں کو اسرائیل پر پابندی پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ وہ غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے۔پاکستانی نژاد آسٹریلین مایہ ناز کرکٹر نے کینبرا میں وزیرِاعظم سے ملاقات کی تاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکیں۔