بدھ مت کے روحانی پیشوا کی جانشینی پر دلائی لامہ اور چینی حکومت کے درمیان رسّہ کشی؟
Published
دلائی لامہ نے اس ہفتے اپنی 90ویں سالگرہ موقع پر کہا ہے کہ وہ ان کا روحانی جانشین چین سے باہر ایک آزاد دنیا سے نامزد ہوگا۔ بدھ مت کے روحانی پیشوا کی جانشینی کے منصوبے پر کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ ان کا اوتار ’آزاد دنیا‘ میں جنم لے گا، جو کہ چین کے موقف سے متصادم ہے کیونکہ بیجنگ بضد ہے کہ وہ اپنا مقرر کردہ جانشین منتخب کرے گا۔