اردو خبریں 11 اکتوبر 2021 - پاکستانی جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے

پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 85 برس تھی اور وہ خاصے عرصے سے علیل تھے۔ میلبرن کپ میں 10،000 تماشائیوں کو شرکے کی اجازت ہوگی ۔ نیو ساوتھ ویلز کل سے دوبارہ کھلنے کے لئے تیار ہے امریکی فوجی انخلا کے بعد پہلی بار امریکی حکام کی طالبان سے براہ راست مذاکرات

Official sources say Pakistan detonated two nuclear devices on Thursday, May 28, 1998, as a response to the testing two weeks ago of five nuclear devices by neighboring India.

Dr. Abdul Qadeer Khan, a German-trained metallurgist, is shown in this March 19, 1998 file photo. Source: AP

پاکستان کے جوہری پروگرام میں اہم خدمات سرانجام دینے والے سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے ہیں۔ 

چودہ اگست 1996ء میں صدر پاکستان فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغا بھی ان کو عطا کیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی۔1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا۔یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند سے نوازا۔

سنئے پاکستانی عوام اپنے ہیرو کو کیسے یاد کر رہے ہیں
بقیہ خبریں:

 وکٹوریہ میں آج کووڈ-19 کے 1890 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ5  اموات ہو  ئی ہیں ۔  ریاست میں ٹریسنگ کی کوششوں کو محدود کرتے ہوئے صرف مثبت کیسز اور ان کے بنیادی رابطوں پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز نے ایک مرتبہ ریاست میں ویکسین کا 80 فیصد ہدف حاصل ہونے کےبعد معیشت چلانےکے لئے بڑے پیمانے کے آزمائشی ایونٹس کی ایک سیریزکا اعلان کیا ہے ۔

  ۲نومبر کو میلبرن کپ منعقد ہوگا جس میں 10،000 مکمل ویکسین شدہ تماشائیوں کو شرکت کی اجازت  ہوگی ۔ اس دوران وکٹوریہ کے سرحدی شہر ملڈورا کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے ، جہاں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جمعہ کی رات سے سنیپ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ملڈورا میں اب کل 37 انفیکشن ہیں۔
Victorian Premier Daniel Andrews addresses the media during a press conference in Melbourne, Wednesday, October 6, 2021. (AAP Image/James Ross) NO ARCHIVING
Victorian Premier Daniel Andrews addresses the media during a press conference in Melbourne, Wednesday, October 6, 2021. Source: AAP

نیو ساوتھ ویلز میں آج  477 نئے مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ چھ افراد انتقال کر گئے ۔ ریاست میں ویکسین کی پہلی خوراک کی شرح نوے فیصد پہنچ گئی ہے جو دنیا میں سب سے ذیادہ ہے۔ جبکہ 8۔72 فیصد آآبادی ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکی ہے ۔سو دن سے زائد پابندیوں کے بعد نیو ساوتھ ویلز  میں کل سے لاک ڈاؤن میں نرمیوں کی ابتدا و رہی ہے۔ کیفے ، ریستوران ، پب ، کلب اور دیگر کاروبار کووڈ قوانین کے تحت کھل رہے ہیں۔پیر 11 اکتوبر سے ریٹیل دکانیں مکمل ویمسین شدہ صارفین کے لیے سماجی  فاصلے کی پابندی کے ساتھ کھل جائیں گی

پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے کہا کہ کل  سے ہونے والی نرمیاں کاروبار زندگی کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے۔ پیر  11 اکتوبر سے ، مکمل طور پر ویکسین شدہ ۱۰ ملاقاتی گھروں پر مل سکیں گے عوامی بیرونی جگہوں پر تیس افراد جمع ہو سکیں گے انڈور پول دوبارہ کھولے جارہے ہیں جبکہ شادیوں اور جنازوں میں ۱۰۰ شرکا کی اجازت ہو گی۔
New South Wales begins to emerge from lockdown today
Workers begin reopening preparation by setting up pool umbrellas at Crown Sydney in Sydney, Sunday, October 10, 2021. Source: AAP
ریجنل نیو ساؤتھ ویلز میں  ویکسین کی  صرف ایک  خوراک لگوانے والے افراد بھی  پیر سےکام پر واپس آ سکتے ہیں  مگر انہیں یکم نومبر تک مکمل طور پر ویکسین لگانی ہوگی۔یہ قاعدہ ریاست میں ہر اس شخص پر لاگو ہوتا ہے جو گریٹر سڈنی ، بلیو ماؤنٹینز ، وولونگونگ ، شیلہاربر اور سنٹرل کوسٹ سے باہر رہتا ہے۔

اے سی ٹی میں آج 30 نئے کووڈ۔19 کیس سامنے آئے ہیں ۔ ایک وکٹورین فلائٹ اٹنیڈینٹ نے 4 سے 6 اکتوبر کے دوران بیمار ہوتے ہوئے میلبرن سے سڈنی ، ایڈی لیڈ اور نیو کاسل کی پروازوں میں سفر کیا جس کے بعد تین ریاستوں کے صحت کے حکام ہائی الرٹ پر ہیں۔

افغانستان سے اگست میں امریکی فوجی انخلا اور ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد پہلی بار امریکی حکام نے طالبان کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اس اجلاس میں انھوں نے طالبان سے دہشتگرد گروہوں کو روکنے، امریکی شہریوں کے انخلا اور انسانی ہمدردی کی امداد جیسے موضوعات پر بات کی۔

مریکی حکام نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ طالبان سے ان ملاقاتوں کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے جا رہا ہے۔

امریکی حکام طالبان کو باور کروارہے ہیں  کہ وہ افغانستان کو القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہ بننے دیں۔

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ اہلِ تشیع کی مسجد میں اس وقت ہوا جب وہاں جمعے کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔


پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئی ہوئی امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمن کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ’امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات‘ کے قیام کا خواہاں ہے۔امریکی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمن نے اپنے وفد کے ہمراہ (جمعہ) کو وزارت خارجہ  کے دفتر میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
US Deputy Secretary of State Wendy Sherman on an official visit to Islamabad to hold talks with Pakistani leadership to discuss bilateral matters, international issues and the current situation in Afghanistan.  EPA/PAKISTAN MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS HAN
Pakistan's Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi (L) shaking hand with US Deputy Secretary of State Wendy Sherman (R) during a meeting in Islamabad, Pakistan. Source: PAKISTAN MINISTRY OF FOREIGN AFF
امریکی سفارت کار نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں سے بات چیت کا محور اگرچہ افغانستان رہا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی بحران، جیو اکنامکس اور علاقائی رابطوں اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

لبنان میں ایندھن نہ ہونے کے سبب دو اہم پاور سٹیشنوں بند ہونے کی وجہ سے ملک مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لبنان کو 1850 کے بعد دنیا کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے اور حالیہ مہینوں میں اسے اپنے پاور پلانٹس کے لیے معقول مقدار میں ایندھن کے لیے تیل درآمد کرنے کے سلسلے میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Babar Azam
Babar Azam is seen during the Pakistan Men's cricket team training session at the Gabba in Brisbane, Wednesday, November 20, 2019. Source: AAP

ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہورہا ہےجہاں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ صہیب مقصود کے زخمی ہونے کے باعث ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ترمیم شدہ اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان اور حیدر علی کو بھی  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Rehan Alavi

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand