شعر و ادب کا چار روزہ جشن - عالمی اردو کانفرنس

ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام ۲۲ نومبر سے چار روزہ گیارہویں عالمی اردو کانفرس منعقد ہو رہی ہے جس میں بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کو بھی شرکت کی عام دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس میں بھارت، امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت دنیا بھر سے اردو ادب کی معروف ادبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

 International Urdu Conference

Source: KAC

     پہلی بین الاقوامی اردو کانفرنس (عالمی اردو کانفرنس) 2008 میں کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی تھی جب  جناب احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل کے پہلے منتخب صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سال کی اردو عالمی کانفرنس کے بارے میں انہوں نے ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کانفرنس میں مختلف ادبی، سماجی، ثقافتی اور معا شرتی  موضوعات پر مذاکرے اور سیسشنز منعقد ہو رہے ہیں. اس  کانفرنس میں اگر ایک طرف اقبال، نون میم راشد، فیض، جون ایلیا اور یوسفی جیسی عظیم ادبی  شخصیات کے فن اور  ان کی شخصیت کے بارے میں مذاکرے ہوں گے  تو دوسری طرف آج کے  ادیب و فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھائیں گے۔  خاص پروگراموں میں ضیا محی الدین، انور مقصود، امجد اسلام امجد، افتخار عارف، ٹینا ثانی، سید نور، نبیل قریشی اور  اداکار قوی سمیت فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی اہم و معروف شخصیات شریک ہوں گی۔ عالمی کانفرنس کا افتتاحی سیشن ۲۲ نومبر کو ہو گا جب کہ کانفرنس کے آخری دن عالمی مشاعرہ منعقد ہو گا جس میں ملکی اور غیر ملکی نامور شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔  

سنئیے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کا مکمل ریڈیو انٹرویو
احمد شاہ نے ایس بی ایس  اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال عالمی اردو کانفرنس میں اردو ادب، نثر اور شاعری کے علاوہ بھی مختلف سیشنز ہوں گے جن میں اردو ادب کی کلاسیکل اور عہد حاضر کی مایہ ناز ہستیوں کی ادبی تخلیقات کے ساتھ ان کی شخصیت کے پہلو اجاگر کئے جائیں گے۔
کانفرنس میں تھیٹر، ڈرامہ، ٹی وی، فلم، رقص، الیکٹرانک میڈیا، صحافت اور دیگر فنونِ لطیفہ پر سیشن بھی شامل ہوں گے Image
 

 احمد شاہ کا کہنا تھا کی یہ عالمی کانفرنس ایک ایسا ادبي پلیٹ فارم ہے جس میں نوجوانوں کو بھی فن و ادب سےآگاہی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ احمد شاہ نے کہا کہ ایس بی ایس اردو  کے ذریعے ہم آسٹریلیا جیسے دور دراز ممالک میں آباد  تمام ادب شناس لوگوں کو مدعو کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ایک پلیٹ فارم پر فن و ادب سے  تعلق رکھنے والے معروف و مقبول ادیب،شاعر، دانشور، نقاد اور فنکاروں کو سننے اور دیکھنے کا نادرموقع ہوگا۔
اگر بیرون ملک رہنے والوں میں سے کچھ لوگ اس کانفرنس کے دوران ملک میں موجود ہوں تو اس کانفرنس میں ضرور شریک ہوں
Follow SBS Urdu on Facebook and Twitter

SBS Urdu radio program broadcast on Wednesdays and Sundays at 6:00 pm AEST
Aalmi-Urdu-Conference-2017-1st-Day-Preparation
Source: KAC


 

 

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Rehan Alavi

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand