
This article is more than 3 years old
ہم آسٹریلین سرزمین کے روایاتی مالکان کو تسیم کرتے ہیں
اس سرزمین کی روایئتی ملکیت کا اعتراف عام طور پر عوامی اور نجی تقریبات میں تقاریر اور میٹنگوں میں تعارف یا استقبال سے پہلے کیا جاتا ہے۔ یہ اس ملک کے روایتی مالکان کو پہچاننے کا ایک طریقہ ہے جہاں یہ تقریب منعقد ہو رہی ہوتی ہے۔
SBS آڈیو کے اردو زبان کے تمام پروگرام بھی اسی اعتراف کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔
ہم مقامی باشندوں اور ٹارس آئی لینڈرز افراد کے ملک سے تعلق کو تسلیم کرنے اور ماضی اور حال کے مقامی بزرگوں کے احترام میں ایسا کرتے ہیں۔
یہ اس بات کو تسلیم کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے کہ آسٹریلیا ایک ایسی سرزمین ہے جہاں کی خودمختاری مقامی افراد کو کبھی نہیں دی گئی ۔
سرزمین کے اعتراف کے لیے کوئی مخصوص الفاظ نہیں ہیں اور کوئی بھی اسے پہنچا سکتا ہے۔
یہ اعتراف روایتی مالکان اور ٹوریس جزیرے کے باشندوں کی طرف سے بیان کیا جاتا ہے۔سکچھ افراد کو روایتی مالکان کی جانب سے اپنے ملک میں آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مندرجہ ذیل الفاظ سرزمین کے مالکان کے اعتراف کی ایک مثال ہے:
ہم اس سرزمین ، آسمان اور آبی گزرگاہوں کے روایتی مالکان کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور ماضی اور حال کے بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم دنیا کی قدیم ترین اس ثقافت کو سراہتے ہیں جو تسلسل کے ساتھ آج بھی برقرار ہے۔
آپ مقامی کونسل، ریاست یا علاقے کی ویب سائٹس کو چیک کرکے، یا مقامی ایبوریجنل اور انڈیجینس تنظیموں سے رابطہ کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ جس علاقے اور زمین پر ہیں اس کے روایتی مالکان کون ہیں۔