انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
آسٹریلین انتخابی کمیشن (اے ای سی) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لیبر پارٹی اس وقت ایوان زیریں کی 75 نشستوں پر کامیاب ہے اور ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد گنتی ابھی جاری ہے، یعنی وزیر اعظم انتھونی البانی ممکنہ طور پر اکثریتی حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔
151 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف 76 نشستیں درکار ہیں۔ لبرل نیشنل کولیشن کے پاس 55 نشستیں ہیں، جب کہ آزاد امیدواروں کو 10 اور گرینز دو حاصل ہیں۔
سینٹر الائنس اور کیٹر آسٹریلین پارٹی کے پاس ایک ایک نشست ہے۔
پیٹر ڈٹن لبرل پارٹی کے ممکنہ نئے رہنما بن سکتے ہیں
سابق وزیر دفاع پیٹر ڈٹن کے سابق وزیر خزانہ جوش فریڈن برگ کی کویونگ کی نشست پر شکست تسلیم کرنے کے بعد لبرل پارٹی کے نئے رہنما بننے کا امکان ہے۔
لبرل ایم پی ایلن ٹج کا کہنا ہے کہ مسٹر ڈٹن ایک "ناقابل یقین حد تک موثر" رہنما ہوں گے جو پارٹی کی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کیرن اینڈریوز، جنہوں نے سکاٹ موریسن کی حکومت میں وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا، نے اسکائی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا، "میں اس بات میں دلچسپی رکھتی ہوں کہ کون سا کردار مجھے اپنی پارٹی اور اپنی پارٹی کے ممبران میں سب سے زیادہ اہمیت دینے کی اجازت دے گا، لہذا میں کل یا اس کے بعد اپنی پوزیشن پر غور کرنے جا رہی ہوں" ۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک خاتون لبرلز کی ڈپٹی لیڈر بن سکتی ہے، جس میں سابق وزیر ماحولیات سوسن لی، سابق اٹارنی جنرل مائیکلیا کیش اور سینیٹر جین ہیوم کے ممکنہ امکانات ہیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: