آسٹریلیا اگلے ماہ سے بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے

توقع ہے کہ وزیر اعظم سکاٹ موریسن جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس کریں گے۔

Australia's international border situation unlikely to change in 2021

Australia's international border situation likely to change Source: Getty Images/davidf

آسٹریلیا اگلے مہینے بین الاقوامی سرحدوں کو دوبارہ کھولنا شروع کر رہا ہے ، جس سے لوگوں کو ملک چھوڑنے کے لیے حکومتی اجازت نامہ لینے کے قانون کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

بیرونی سفر کی پُرجوش واپسی کا فیصلہ ، جس کی تصدیق سرکاری ذرائع نے ایس بی ایس نیوز کو کی ہے ،  فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ریاستیں اور علاقے کوویڈ 19 کے اہم ویکسینیشن اہداف کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ وزیر اعظم سکاٹ موریسن جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس کریں گے۔

ملک کی سرحدیں گذشتہ سال مارچ میں تمام غیر شہریوں اور غیر رہائشیوں کے لیے بند کردی گئی تھیں ، آسٹریلین شہریوں اور مستقل رہائشیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اجازت حاصل کریں۔

اس فیصلے سے وہ لوگ بڑے پیمانے پرمتاثر ہوئے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں اور گھر واپس آنے کے خواہاں ہیں ، جنہوں نے آنے والے مسافروں پر پابندیوں کا سامنا کیا ہے۔

مسٹر موریسن نے عندیہ دیا ہے کہ سرحدیں کھولنے کا قومی منصوبہ لوگوں کو 80 فیصد ڈبل خوراک ویکسینیشن کی شرح پر دوبارہ سفر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی سرحدی پابندی فی الحال 17 دسمبر تک نافذ ہے۔



 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Tom Stayner
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS News

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
آسٹریلیا اگلے ماہ سے بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے | SBS Urdu