کوالا لمپور میں کھیلی جانے والی آئی سی سی ورلڈ چیمپئینشپ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کیخلاف پچانوے رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان جویریہ خان نے ستائیس گیندوں پر اکیس رنز بنائے۔ دوسری جانب آل راؤنڈر ثنا میر نے ساٹھ گیندوں پر اکیس رنز کی اننگز کھیلی۔ بی بی ناہیدہ نے ستائیس گیندوں پر سترہ رنز بنائے
آسٹریلیا کی جانب سے میگن شُٹ نے سترہ رنز دے کر تین وکٹیں لیں، جبکہ نکولہ کیری نے بیس رنز دے کر تین وکٹیں اور جیورجیا ویئرھیم نے بائیس رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کو شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب صرف بارہ رنز پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
لیکن ریچل ہینز اور بیتھ مونی کی محتاط بیٹنگ کےباعث آسٹریلیا نے پاکستان کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مزید جانئے

"یہ گیند پاکستانی ہے"
سدرن آسٹارز کی جانب سے الیسا ھیلی نے چھبیس گیندوں پر چھبیس رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ ریچل ہینز نے چونتیس گیندوں پر چوبیس رنز بنائے۔ اس کے علاوہ نکول بولٹن نے بائیس رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
پاکستان اور آسٹریلیا دوسرا ون ڈے بیس اکتوبر اور تیسرا ون ڈے بائیس اکتوبر کو کھیلیں گے۔
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی ٹویئنٹی میچز بھی کھیلے گا۔