وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے قومی ایمرجنسی لگانے کا مطلب ہے کہ وزیرصحت گریگ ہنٹ کے پاس اب اضافی اختیارات آگئے ہیں
جنہیں وہ عوام کی حفاظت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ گورنر جنرل نے بھی حیاتیاتی "بایوسیکیرٹی " ایکٹ کے ذریعے حیاتیاتی ایمرجنسی نافظ کردی ہے۔
حیاتیاتی ایکٹ کیا ہے؟
حیاتیاتی ایکٹ، قرنطینہ ایکٹ پر مبنی ہے جو سو سال سے موجود ہے۔
ایکٹ کے ذریعے حکومت نے عوام کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔
وزیر اسکاٹ موریسن کا بدھ کو کہنا تھا کہ یہ سو سال میں ایک دفعہ ہونے والی صورتحال ہے۔
"آسٹریلیا میں زندگی بدل رہی ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں بدل رہی ہے۔ زندگی اسی طرح بدلتی رہے گی۔"
"ہر شخص کے لئے سفری احکامات ہیں کہ آسٹریلیا سے باہر نہ جائیں۔ "
نیو کاسل کی اسوسئیٹ پروفیسر ایمی میگوار کا کہنا ہے کہ حکومت اب سخت اقدامات بھی لے سکتی ہے جیسا کہ لوگوں کی آمد و رفت میں تبدیلی، مخصوص علاقوں میں آنے جانے کی ممانعت یا علاقوں کو بند کرنا۔
اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر میگوار کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے حکومت کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کی تو پھر ادارہ صحت پولیس سے رابطہ بھی کرسکتا ہے۔