اتوار کے روز کوئنز ٹاون میں پریکٹس کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان کو نیٹ سیشن میں انگوٹھے پر بال لگنے سے چوٹ لگ گئی۔ ایکسرے میں تشخیص ہوگئی ہے کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔
انجری کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں ٹی ٹوینٹی میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم کے ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔
"انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں۔ یہ بہترین موقع ہے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا۔"
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۸، ۲۰، اور ۲۲ دسمبر کو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔