آسٹریلیا کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر گائے ڈیبیل کا کہنا ہے کہ بینک کے سونے کو دوسرے ملکوں کو لیز پر دیا جاتا ہے۔
آسٹریلوی حکومت اسّی ٹن سونے کی مالک ہے اور یہ سونا برطانیہ کے بینک آف انگلینڈ میں موجود ہے۔
عالمی منڈی میں اس سونے کی قیمت تقریباّ چار ارب ڈالر ہے۔
"آسٹریلیا کا سونا جو انگلینڈ کے بینک میں موجود ہے اسے والٹ سے نکالا نہیں جاتا۔"

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سونے کی نقل و حرکت کے باعث کچھ سونا گرسکتا ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن گھٹ جاتا ہے۔
اور وزن میں کمی سے اس کی قیمت بھی کم ہوجائے گی۔"
ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے آخری دفعہ دو ہزار تیرہ میں آڈٹ کیا تھا جو ہر چھے سال بعد کیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال سونے کو بیچنے یا مزید سونا خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انیسویں صدی میں آسٹریلیا "گولڈ رش" کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تھا۔
ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔
اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔
