مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: کیا آسٹریلین عوام مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کی قیمت چکانے کے لئے تیار ہیں؟
تیل و گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث آسٹریلین خاندان بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ اس صورتِ حال میں فلاحی ادارے رمضان کے دوران مفت خوراک کی فراہمی میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ پہلے سے مشکلات کا شکار افراد کی مدد کی جا سکے۔ایسے میں سڈنی کے مغربی علاقے میں ایک فلاحی ادارے پر رضاکار راشن کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ مفت خوراک بہت سے لوگوں کے لیے ایک اہم سہارا ہے، اور کچھ افراد یہاں پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے کئی گھنٹے کا سفر طے کر کے آئے ہیں۔تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
Joumana Kartabeel is among those grateful for a free food hamper at Ramadan. Source: SBS / SBS Arabic
مس کارتبیل لبنان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر کا انتقال پانچ سال پہلے ہو گیا تھا۔
وہ اپنے دو کم عمر بچوں کی پرورش کر رہی ہیں اور ان بہت سے افراد میں شامل ہیں جن کی مدد سڈنی کمیونٹی کنیکٹ نامی فلاحی ادارہ کر رہا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور افراد، کی مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے جن میں پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار خاندان شامل ہیں۔
ادارے کی صدر جومانا منزَلجی بتاتی ہیں کہ رمضان میں تام ترتوجہ ضرورت مند خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے پر مرکوز ہے
مفت خوراک کے یہ پیکٹ سڈنی کے علاقے گرین ایکر میں واقع ایک گودام میں تیار کیے جاتے ہیں۔
مس منزَلجی کا کہنا ہے کہ خوراک کا ایک پیکٹ ملنے سے خاندانوں کو دیگر ضروریات جیسے بچوں کی تعلیم یا کپڑوں کے لیے رقم بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔