منگل کے روز، آسٹریلیا میں کم از کم 95 اموات کی اطلاع ملی، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 47 ، کوئینز لینڈ میں 22 اور وکٹوریہ میں ،13 اموات شامل ہیں۔
آسٹریلیا میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے اب تک 11,959 اموات ہوچکی ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں میں کچھ ریاستوں میں یومیہ انفیکشن میں کمی آئی ہے، جسکے باعث خیال کیا جا رہا ہے کہ اومی کرون کہ موجودہ لہر اس وقت اپنے عروج پر ہے۔
تاہم، ہسپتالوں اور آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ منگل کے روز،نیو ساؤتھ ویلز میں 76 کے آئی سی یو میں داخلے کی اطلاع ہے جو اپریل کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
آسٹریلیا میں نئے کیسز، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے لیے تازہ ترین COVID-19 رجحانات یہاں دیکھیں۔
وکٹورین ہیلتھ حکام کا خیال ہے کہ ریاست نے پچھلے ہفتے وبا کی موجودہ شدت کو عبور کیا لیکن متنبہ کیا کہ شاید نئے انفیکشن کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
آسٹریلیا نے 1 اگست کو آپریشن کوویڈ شیلڈ ختم کر دیا۔ اسے گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ویکسین کے اجراء پر عوام کے اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی باشندوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔
تاہم، 10,000 سے زیادہ ویکسینیشن سائٹس کا موجودہ بنیادی ڈھانچہ اور ایک ہفتے میں تین ملین خوراکیں تقسیم کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ کیا کہ محکمہ صحت اب ویکسینیشن پروگرام کا انچارج ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانی جمعرات کو کووڈ پر قومی کابینہ کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر صحت مارک بٹلر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ آسٹریلیا جلد ہی کووڈ کے طویل المدتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الحال ماہرین سے مشورہ لے رہی ہے۔
مسٹر بٹلر نے کہا کہ کوویڈ 19 کے تقریباً چار فیصد مریض طویل المدتی علامات کا تجربہ کرتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے عمر رسیدہ آسٹریلینز کے لیے اضافی معذوری کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام 1 جنوری 2022 کے بعد سے براہ راست متاثر ہونے والے کلائنٹس کے لیے مخصوص فنڈنگ پر غور کر سکتا ہے۔
کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس
ACT New South Wales Northern Territory Queensland
South Australia Tasmania Victoria Western Australia
ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں
ACT New South Wales Northern Territory Queensland
South Australia Tasmania Victoria Western Australia
جانئیے کہ آپ وبا کے دوران آسٹریلیا میں کہیں بھی کیا کر سکتے ہیں اور کیا منع ہے
بیرونِ ملک سفر سے پہلے تازہ ترین سفری ضروریات اور مشورے یہاں دیکھئے
اگر آپ مالی مدد چاہتے ہیں تو جانئے کہ آپ کس طرح یہ مدد لے سکتے ہیں
کووڈ ۱۹ کے دوران استعمال ہونے والی مشکل اصلاحات کا مطلب
اپنی زبان میں کووڈ کی مکمل معلومات کا پورٹل دیکھئے
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
