نیو ساؤتھ ویلز
این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 1290 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، جن میں سے 883 کیسز مغربی اور جنوب مغربی سڈنی سے ہیں۔ جبکہ 4 افراد کی اموات ہوئی ہیں ۔
پریمئیر کا کہنا ہے کہ تقریبا دو تہائی بالغ آبادی کو ایک خوراک ویکسین مل چکی ہے جبکہ 36 فیصد کو ویکسین کی دو خوراکیں ملی ہیں۔ توقع ہے کہ 70 فیصد رہائشیوں کو اکتوبر میں مکمل ویکسین دے دی جائے گی۔
ذیادہ متاثرہ لوکل کونسل کے علاقوں کے رہائیشی ان سبرب کے سولہ سے اننچاس سال کی عمر کے افراد متاثرہ کونسلز کے بچوں کی دیکھ بھال اور معذورین مراکز کے کارکنان ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگوا سکیں گے۔
اپنی کووڈ ویکسینیشن کا ثبوت حاصل کرنے کا طریقہ یہاں تلاش کریں

وکٹوریہ
وکٹوریہ میں مقامی طور پر 73 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، جن میں سے 21 کیسز کا ربط نا معلوم ہے۔چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بریٹ سوٹن نے کہا کہ ' سوائے ان علاقوں کے جن میں کیسیز کا ربط نامعلوم ہے خاص طور پر ہوبسن بے ، ونڈھم اور ہم مقامی حکومت کے علاقے شامل ہیں۔ باقی ریست میں صورتحال قابو میں ہے۔
اپنا گریبی ویکسینیشن مرکز معلوم کریں۔
اے سی ٹی
اے سی ٹی میں مقامی طور پر 12 نئے کیس درج کیے گئے ، جن میں سے کم از کم چھ انفیکشن کے ساتھ کمیونٹی میں رہے ہیں ۔
چیف منسٹر اینڈریو بار نے اعلان کیا کہ 16-29 سال کے افراد 'آنے والے دنوں' میں سرکاری کلینک میں فائزر ویکسین کے اہل ہوں گے۔
ویکسینیشن کے لیے اپنی اہلیت چیک کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال
کوئنز لینڈ میں ٹرک ڈرائیوروں نے گولڈ کوسٹ اور برسبین کے درمیان ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے جس میں لاک ڈاؤن اور سرحدوں کی بندش کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سولہ سے سے 39 سال کی عمر کے تمام آسٹریلوی باشندے سرکاری طور پر فائزر ویکسین کے لیے بک کروانے کے اہل ہیں۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travelers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
