کیا آپ دس لاکھ ڈالر حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ یہ آپ سے اتنا ہی دور ہے جتنا کوو-19 کی ویکسین لگوانا۔
خوش قسمت آسٹریلینز ویکسین لگوا کرحال ہی میں شروع کی گئی "ملین ڈالر ویکس کمپئین" کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
اس مہم میں 1۔4 ملین ڈالر مالیت کے تحائف فراہم کئے جائیں گے جبکہ دس لاکھ ڈالر کا بڑا نقد انعام پانچ نومبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پورے اکتوبر 1000 ڈالر مالیت کے گفٹ کارڈز بھی قرعہ اندازی میں دئیے جائیں گے ۔
مخیر حضرات اور کارپوریشنز کی مالی معاونت سے چلائی جانے والی اس کمپیئن کا مقصد قومی سطح پرویکسینیشن کی شرح 80 فیصد سے اوپر لانا ہے جو قومی سطح پر دوبارہ کھلنے کے منصوبے ہدف ہے ۔
دوسری جانب ملین ڈالر ویکس الائینس کے کریگ ونگلر کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہونے والے آسٹریلینز کو قائل کرنے کے لئے نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ "یہ مہم ان لوگوں کو انعام دینے کی ایک کوشش ہے جنہوں نے انتظار کرنے کے بجائے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔"
"جتنی تیزی سے ویکیسن کی شرح کو قومی سطح پر 80 فیصد تک جتنی جلدی پہنچے گی ،اتنی ہی جلدی ہم محفوظ طریقے سے اپنی برادری اور کاروباری سرگرمیوں کو پوری طرح دوبارہ شروع کر سکتے ہیں "
آسٹریلیا میں ویکسین لگوانے کی شرح میں حالیہ مہینوں میں واضح اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ دوا کی ترسیل میں بہتری ہے ، اس وقت 16 سال سے زائد عمر کی 4۔79 فیصد ابادی ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 5۔56 فیصد آبادی مکمل ویکسین حاصل کر چکی ہے ۔
وفاقی حکومت نیو ساوتھ ویلز اور وکٹوریہ میں کووڈ-19 کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم کے بڑھنے کے بعد ایسے اقدامات پر غور کررہی ہے جو آسٹریلین باشندوں کو ویکسین کی ترغیب دے سکے ۔
ایسے وقت میں، جب ریاست دس لاکھ سے زائد ملازمین کے لئے ویکسین کو لازمی قرار سے چکی ہے ، وکٹوریہ کے پریئمیر نے ڈئینل اینڈریوز نے اس خیال کی
توثیق کی ہے ۔
انہوں نے اتوار کے روز رپورٹرز کو بتایا کہ " مجھے اس پات سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کو کون سی چیز ترغیب دیتی ہے ، چاہے وہ آپ کی اپنی صحت کے لئے ہو، اپنے پیاروں کی مدد کے لئے ،ہمارے صحت کے نظام اور نرسوں کی حفاظت کے لئے یا پھر دس لاکھ ڈالر جیتنے کے لئے۔ یہ بہت اعلیٰ ہے ۔ "

People form long queues outside a vaccination centre in Melbourne Source: AFP (Photo by WILLIAM WEST/AFP via Getty Images)
"بس میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ جائیں اور ویکسین لگوائیں کینونکہ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں اس سب سے باہر نکالے گا "
یہ اقدام امریکی ریاست اوہائیو میں "ویکس اے ملین " مہم سے متاثر ہو کر اٹھایا گیا ہے ۔
فیلینتھراپی آسٹریلیا کے چیف ایگریکٹو جیک ہیتھ کو امید ہے کہ اس اقدام سے جانیں محفوظ ہوں گی ، صحت کا عملہ محفوظ ہوگا اور کمیونٹی کو وسیع پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا ۔
وہ تمام بالغ افراد جو 31 اکتوبر تک یا اس سے قبل ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں اس مہم میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
ا نعامات صرف ان لوگوں کو دئے جائیں گے جو 31 دسمبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر چکے ہوں گے ۔
- پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے