ڈی پی ڈی پہلے سے موجود مسافر کارڈ اور کوویڈ 19 آسٹریلین ٹریول ڈیکلریشن ویب فارم کی جگہ لے لے گا ، جو بورڈنگ سے 72 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن کی حیثیت سمیت ضروری معلومات حاصل کرلے گا۔آسٹریلیا آنے والے مسافر اپنے موبائل ڈیوائس یا کمپیوٹر پر ڈی پی ڈی مکمل کر سکیں گے۔
وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز نے کہا ہے کہ تمام آسٹریلین سرحد کے اس پار ایک بار پھر بین الاقوامی مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں ، اور حکومت ہیلتھ ایڈوائس سے بڑے پیمانے پر سرحد کو دوبارہ کھولنے کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اینڈریوز نے کہا ، "ڈی پی ڈی ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ کوویڈ 19 ویکسینیشن کی تفصیلات فراہم کرکے آسٹریلیا کی بین الاقوامی سرحدوں کو محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنے میں مدد کرے گا۔"
"یہ ہمیں آسٹریلیا میں ایک بڑی تعداد میں سیاحوں ، مسافروں ، بین الاقوامی طلباء ، ہنر مند کارکنوں ، اور بیرون ملک مقیم دوستوں اور خاندان کو خوش آمدید کہنے کے لیے مدد کرے گا۔
وزیر روزگار ، افرادی قوت ، ہنر ، چھوٹے و خاندانی کاروبار اور ڈیٹا و ڈیجیٹل پالیسی کے ذمہ دار وزیر سٹورٹ رابرٹ نے کہا کہ ڈی پی ڈی کے نفاذ کے بعد ، حکومت غور کرے گی کہ ڈی پی ڈی جس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اسے دوبارہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دیگر سرکاری خدمات کو بھی اس کی بنیاد پر ڈیجیٹل اپ گریڈ کریں گے۔
وزیر رابرٹ نے کہا ، "بڑے پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام میں ویزا ، درآمدی اجازت نامے ، اہلکاروں کے شناختی کارڈ ، لائسنس ، رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات شامل ہوسکتی ہیں ، جس سے پہلے کے بوجھل عمل کو آسان ، محفوظ اور زیادہ شفاف بنایا جا سکتا ہے۔"
"اکسینچر" کو کام کا ٹینڈر محکمہ داخلہ کے آزادانہ پراسیس کے ذریعے دیے گئے ہیں۔ "ایکسینچر" ڈی پی ڈی کی ابتدائی آپریٹنگ صلاحیت کو سال کے آخر میں فراہم کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ڈی پی ڈی آسٹریلین حکومت سے منظور شدہ اور ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ سفر ، صحت اور ویکسین کی صورتحال کی معلومات ریاست اور علاقہ پبلک ہیلتھ اتھارٹیز کے ساتھ جمع کرنے ، تصدیق کرنے اور شیئر کرنے کی صلاحیت بھی فراہم کرے گا۔
ڈی پی ڈی اب آسٹریلیا کے بڑے ہوائی اڈوں پر بڑے پیمانے پراستعمال ہونے سے پہلے ایک ٹیسٹنگ مرحلے سے گزارا جائے گا۔
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے