Feature

آسٹریلیا میں ادارے کا سربراہ بننے کے لئےانگریزی بولنے والے ملک سے تعلق یا انگریزی کتنی ضروری؟

ایک نئی تحقیق کے مطابق برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والےاور بہتر انگریزی بولنے والے تارکینِ وطن کے آسٹریلیا میں ادارے کا سربراہ بننے کے زیادہ امکانات ہیں۔

Businesswomen and businessmen in a row portrait

Source: Moodboard

 

میکواری یونیورسٹی کے شعبہ کاروبار اور معاشیات نے سال دو ہزار گیارہ کے آسٹریلوی مردم شماری کے اعداد و شمار پر تحقیق کی ہے، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ آسٹریلوی مزدور یا ملازمت پیشہ افراد میں ہر رنگ و نسل کا شخص پایا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود اداروں میں "سی ای او (منتظمِ اعلیٰ)" یا "مینیجنگ ڈائریکٹر" کا عہدہ سب کے لئے نہیں۔

آسٹریلیا کے تمام اداروں کے سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے اعداد بتاتے ہیں کہ ان عہدوں پر بیٹھے جن افراد کا تعلق (جائے پیدائش) برطانیہ سے ہے، ان کی تعداد آٹھ عشاریہ ایک فیصد ہے جبکہ مجموئی ورک فورس میں ان کی تعداد صرف چار عشاریہ نو ہے۔
Group of Businesspeople Staring at Tall Man
Source: Moodboard
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نہ صرف انگریزی بولنے والے ملک سے تعلق آپ کے کیرئیر کے لئے بہتر ہوسکتا ہے، بلکہ اگر آپ بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں تو یہ بھی آپ کے لئے بہت مفید ہوسکتا ہے۔

رپورٹ پر تحقیقدان ڈاکٹر نک پار نے کام کیا ہے۔
" ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ وہ تارکینِ وطن جن کی انگریزی زبان پر زیادہ مہارت ہے اور چاہے ان کا تعلق جرمنی یا ہالینڈ سے ہی کیوں نہ ہو، ان میں بھی سی ای او بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔"
اس کے مقابلے میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی ایگزیکیٹو کی سطح پر تعداد بہت کم ہے۔ صرف جاپان اور جنوبی کوریا سے مائیگرینٹس ہی کی لئے کچھ فرق نظر آتا ہے۔

دوسری نسل

اس تحتقیق میں دوسری نسل (سیکنڈ جینیریشن) پر بھی تحقیق کی گئی ہے۔

ریسرچ کے مطابق یونان اور لبنان سے تعلق رکھنے والے افراد بڑے عہدوں (سینیئر پوزیشنز) پر فائز ہیں۔ حالانکہ اَسّی کے دہائی میں اِن میں کافی بےروزگاری پائی جاتی تھی۔

دوسری جانب پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں جنوبی یورپ سے آنے والے افراد کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازمت ملتی تھی۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ اس شعبہ میں سی ای اوز کا تعلق جنوبی یورپ سے ہے۔

لیکن اس ریسرچ سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ انگریزی بولنے یا بولنے والے ممالک سے تعلق آپ کے لئے  ملازمت کی سیڑھی میں بہتر کیوں ہے۔

ڈاکٹر پار کا کہنا ہے کہ شاید یہ ملازمت کی شروعات یا پرومشن کے وقت غیر امتیازی سلوک کا نتیجہ ہے۔

کچھ عرصے قبل آسٹریلین ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ آسٹریلیا میں پچانوے فیصد ایگزیکیٹو اور ستانوے فیصد سی ای اور کا تعلق اینگلو سیلٹِک یا یورپی خطّے سے ہے۔

 


ایس بی ایس اردو کع کو فیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔

اور ایس بی ایس ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔

 

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider, Maani Truu
پیش کار Talib Haider

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand