کیا آپ نے کرسمس, نیو ایئر اور آسٹریلیا ڈے والے ہفتے میں چھٹی لى؟
اگرنہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں. آپ 2019 ایسٹر میں لمبی چھٹی بھی لے سکتے ہیں اور آپکی سالانہ تعطیلات بھی زیادہ متاثر نہیں ہونگی.
2019 میں یہ ممکن ہے کی آپ 10 دن چھٹیاں لیں جس میں صرف 3 دن سالانہ تعطیل (annual leave) شامل ہونگے.
یہ کیسے ہو گا؟ 2019 میں 'گڈ فرا ؑیىڈے' 19 اپریل کو ہوگا ، 'ایسٹر منڈے' 22 اپریل اور یوم 'این زیک' 25 اپریل بروز جمعرات آےؑ گا.
ان پبلک ہالیڈیز کو ویکینڈ کے ساتھ ملا لیں تو آپ سالانہ تعطیل كے علاوہ 7 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں.
اب دیکھئے:

Source: Wikipedia
1) 19 اپریل - گڈ فرا ؑیىڈے ہے
2) 20 اپریل ہفتہ
3) 21 اپریل اتوار
4) 22 اپریل پیر- ایسٹر
5) 23 اپریل منگل - سالانہ چھٹى (پبلک ہالیڈے اگر آپ تسمانیہ میں ہیں)
6) 24 اپریل بدھ - سالانہ چھٹى
7) 25 اپریل جمعرات - (این زیک ڈے)
8) 26 اپریل جمعہ - سالانہ چھٹى
9) 27 اپریل ہفتہ
10) 28 اپریل اتوار
جو لوگ تسمانیہ میں رہتے ہیں: منگل کے روز ایسٹر کا دن وہاں پبكلک ہالی ڈے ہے جس کا مطلب ہے كے سالانہ چھٹیوں میں سے صرف 2 دن لینے پڑھیں گے.
کچھ صوبوں میں بچوں کے اسکول کى چھٹیاں بھی انہی دنوں میں ہوتی ہیں.
یہ ایک زبردست موقع ہے کے آپ اپنے بچوں یا گھر والوں کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں.
آرام اور کام سے وقفہ, تفریہى مقام کا سفر انسان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے.
چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں. سفر وسیلہ ظفر ہے.