آسٹریلین شہریت کے درخواست دہندگان کے لیے مزید نرمی کا اعلان

امیگریشن ، شہریت ، تارکین وطن کی خدمات اور کثیر الثقافتی امور کے وزیر ، الیکس ہاک ایم پی نے ، شہریت کے لیے کچھ درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے شہریت کی اہلیت میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

Changes announced to lodgement arrangements for Australian citizenship from 1 November

Source: AAP

وزیر امیگریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی شہریت ایک نایاب استحقاق ہے اور اس کی قدر کی جانی چاہیے۔ درخواست دینے والوں کو کردار ، اقدار اور زبان کی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

وزیر ہاک نے کہا کہ درخواست گزار اہل ہونے کے لیے کم از کم مدت کے لیے آسٹریلیا میں بھی رہے ہوں ۔

"تاہم ، ہمارے کچھ انتہائی ممتاز متوقع آسٹریلینز کے منفرد کام اور سفری تقاضوں کی وجہ سے انہیں اس میں نرمی ملنی چاہیے۔ اسی لیے میں نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ اہل لوگوں کے لیے رہائش کی ضرورت کو لاگو کرنے میں زیادہ نرمی  کی جائے۔"

انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی لوگوں کو آسٹریلین بننے سے نہیں روکا جانا چاہیے کیونکہ وہ اپنے کام کے منفرد ہونے کی وجہ سے انہیں غیر معمولی بناتے ہیں۔ وزیر تمام ڈسٹنگوشڈ ٹیلنٹ ویزا ہولڈرز اور آسٹریلین کامن ویلتھ گیمز ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی رہائشی رعایت دے گا۔
Citizenship ceremony
Government has announced changes that will streamline the pathway to citizenship for some of our most talented prospective Australians. Source: SBS
موجودہ قوانین کے تحت شہریت کے لیے درخواست دہندگان کو رہائش کی عمومی ضرورت کو پورا کرنا ہوتا ہے جس کے تحت انہیں آسٹریلیا میں گزشتہ 4 سالوں سے درست ویزے پر رہنا اور اس وقت 12 ماہ سے زیادہ غیر حاضر نہ ہونا شامل ہے۔ وہ لازمی طور پر مستقل رہائشی یا اہل نیوزی لینڈ کے شہری بھی ہوں اور درخواست دینے سے پہلے 12 ماہ کے دوران 90 دن سے زیادہ کے لیے آسٹریلیا سے غیر حاضر نہ ہوں۔

فی الحال ، رہائش کی خصوصی ضرورت درخواست دہندگان کی ایک رینج کے لیے لاگو ہو سکتی ہے جو اپنے کام کی وجہ سے اہم بین الاقوامی سفر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں یہ قومی مفاد میں ہے جس میں آسٹریلین نمائندہ کھیلوں کے افراد ، جہازوں کے عملے ، سینئر کاروباری افراد ، تحقیقی سائنسدان اور ممتاز فنکار شامل ہیں۔

رہائش کی خصوصی ضرورت کے تحت ایک درخواست گزار نے گزشتہ چار سالوں سے ایک  قانونی ویزا رکھا  ہو اور کم از کم 480 دن سے آسٹریلیا میں رہ رہا ہو علاوہ ازیں آسٹریلیا میں شہریت کی درخواست دینے سے پہلے اس کا مستقل رہائشی ہونا  اوردرخواست سے پہلے سال میں 120 دن آسٹریلیا میں موجود ہو۔

ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے فہیم اللّہ، جو آسٹریلیا میں ڈسٹنگوشڈ ٹیلینٹ ویزا پر موجود ہیں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ سرکار ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہی ہے جو اس وقت غیر معمولی صلاحیات کے ساتھ آسٹریلیا کی خدمت کر رہے ہیں اور آسٹریلین شہری بننے کا سوچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے تحت بہت سے لوگوں کو نا صرف اپنے مستقبل کی سمت درست کرنے میں مدد ملے گی بلکہ وہ اب آسٹریلیا میں اپنے مستقبل کو واضع طور پر دیکھ سکیں گے۔

رہائش کی خصوصی ضرورت اب ماضی ، حال اور مستقبل کے ڈسٹنگوشڈ ٹیلنٹ اسٹریم ویزا ہولڈرز پر بھی لاگو ہوگی۔


 


 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Afnan Malik

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
آسٹریلین شہریت کے درخواست دہندگان کے لیے مزید نرمی کا اعلان | SBS Urdu