بین الاقوامی سفر کے لئے ویکسین سرٹیفکیٹ دستیاب

بین الاقوامی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے آسٹریلین منگل کے روز سے کووڈ-19 ویکسین کے بین الاقوامی ثبوت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں ۔

Female passenger looking flight schedule on the digital board in the terminal

Female passenger looking flight schedule on the digital board in the terminal Source: Getty

 

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلینز آج بروز منگل سے ویکسین کے بین الاقوامی ثبوت کے لئے درخواست دے سکیں گے ، جس کے بعد وہ محفوظ بین الاقوامی سفر کے مزید نزدیک آجائیں گے ۔

اتوار کی شب حکومتی وزراء نے ایک مشرترکہ اعلامیے میں کہا تھا کہ یہ ثبوت آسٹریلین پاسپورٹ اور ویزہ رکھنے والے افراد کے لئے دستیاب ہے ، جنہوں نے اپنا کووڈ ویکیسنیشن آستریلین ایمونائزیشن ریجسٹرمیں ریکارڈ کروایا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ثبوت برائے ویکسین میں ایک کیو آر کوڈ محفوظ ہے جو دنیا بھر کے سرحدی حکام کو پیش کیا جا سکتا ہے ، اور یہ کسی بھی فرد کی اعتماد کے ساتھ محفوظ سفر کی اہلیت کوبڑھا دیتا ہے ۔

یہ ثبوت ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے ولاے آسٹریلینز کو آسٹریلیا سے باہر جانے اور" آسٹریلیا کے کووڈ – 19 ردعمل کی منتقلی "کے قومی منصوبے کے مطابق سفر کرنے کا اہل بنائے گا ۔
vaccine certification, airplane,
International travel vaccination certificates will be available on MyGov Source: Collage from Pexels/Andrea Piacquadio and SBS/TN
یہ نہ صرف ڈیجیٹلی ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے بلکہ پرنٹ بھی کیا جا سکتا ہے اور کووڈ – 19 ٹریول ایپس جیسا کہ انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے بھی مطابقت رکھتا ہے ۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلین باشندوں کے لئے بین الاقوامی سفری پابندیاں نومبر کے آغاز سے نرم کی جا رہی ہیں ۔

آسٹریلینز افراد سے کچھ ممالک میں ویکسین کا ثبوت مانگا جا سکتا ہے جبکہ کچھ ممالک میں اس کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

وزراء کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ویکسین کے ثبوت میں "وزیبل ڈیجٹل سیل ٹیکنالوجی " عالمی طور پر مانی ہوئی ہے اور اتنی ہی محفوظ ہے جتنی کہ آسٹریلین پاسپورٹ ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینالاقوامی ویکسین سرٹیفیکیٹ ، بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے بیان کردہ عالمی معیار پر پورا اترتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی کے عین مطابق ہے ۔

بین الاقوامی ویکسین ثبوت کا اجراء بحفاظت بین الاقوامی سرحدیں کھولنے اور آسٹریلیا کی جانب سے کووڈ -19 کی معاشی بحالی کی حمایت میں ایک اہم قدم ہے ۔

درخوست گزار اپنے میڈی کئیر اکاونٹ مائی گوو،یا میڈی کئیر ایکسپریس کے ذریعے مفت بین الاقوامی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔



شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand