ویسٹرن آسٹریلیا کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے گاڑی چلاتے ہوئے ممکنہ طور پر پچاس کی "ڈرائیونگ اسپیڈ" کی حد کو تجاوز کیا اور زیادہ رفتار سے گاڑی چلائی۔
ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسیئشن کی سربراہ، کرسٹینا میتھیوز کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔
" ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسیئشن، ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور ہم اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ تیز رفتاری کے باعث سڑکوں پر حادثات ہوتے ہیں۔
" ہم اپنے تمام کھلاڑیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ گاڑی چلاتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔"

اس سلسلے میں پولیس نے عثمان قادر سے بات کی اور لیگ اسپنر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
پرتھ اسکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے، عثمان قادر نے پچھلے سات میچز میں آٹھ عشاریہ چار چھے کی اوسط سے چھے وکٹیں لیں۔
لیجنڈ لیگ اسپنر کے بیٹے عثمان نے دو ہزار سولہ میں آسٹریلیا میں سکونت اختیار کی ۔
کچھ عرصے پہلے ایس بی ایس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔
اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔
