قانونی ماہرین کی ویزا اور شہریت کے قوانین میں حکومت کی مجوزہ ترامیم پر تنقید

آسٹریلیا کی قانون کونسل نے "جمہوری قانونی نظام کے بنیادی اصولوں" کو پورا کرنے کے لیے مجوزہ ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔

Australian Passport

Australian Passport Source: Getty Images

آسٹریلیا کی قانون کونسل کا کہنا ہے کہ ہجرت اور شہریت کے قانون میں مجوزہ ترامیم کو قانون میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ پارلیمانی مشترکہ کمیٹی برائے انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے ، باڈی نے کہا کہ نئی مجوزہ قانونی دفعات کے بارے میں خدشات ہیں ، جو سرکاری اداروں کی فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ویزا منسوخ کرنے یا کسی شخص کی شہریت منسوخ کرنے کی اجازت دے گی۔

نیا تحفظ شدہ معلومات کا فریم ورک مائیگریشن ایکٹ 1958 (Cth) اور آسٹریلین سٹیزن شپ ایکٹ 2007 (Cth) میں شامل کیا جائے گا۔

لاء کونسل کے صدر ڈاکٹر جیکوبا براش نے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات اور احتسابی اقدامات کا فقدان ہے۔ گزٹڈ ایجنسیوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات (جیسے غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر آسٹریلوی ایجنسیاں) اس شخص کو بنا بتائے یا اسے جواب کا موقع دیے بغیر استعمال کی جا سکتی ہیں۔
Australian citizenship
Australian citizenship. Source: AAP
ڈاکٹر برش نے کمیٹی کو بتایا، "اگرچہ قانون کونسل یہ قبول کرتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی اور مجرمانہ انٹیلی جنس ایجنسیاں جو کردار سے متعلقہ اختیارات استعمال کرنے کے ذمہ دار عہدیداروں کو ممکنہ معلومات فراہم کرتی ہے میں عوامی مفاد میں کام کرتی ہیں ، ایک محفوظ معلومات کا فریم ورک قائم کرنے کی تجویز کو ان مفادات کو ایک جمہوری قانونی نظام کے خلاف متوازن رکھنا چاہیے۔"

ان اصولوں میں منصفانہ سماعت کا حق ، موثر عدالتی جائزہ ، انصاف کا مناسب انتظام ، اور انتظامی اختیارات کی پارلیمانی اور آزادانہ جانچ پڑتال شامل ہے۔

"اگر یہ منظور ہو جاتا ہے ، تو بغیر کسی پارلیمانی جانچ پڑتال کے ترامیم وزیر کی طرف سے متعین کردہ ایجنسیوں کی معلومات پر لاگو ہوں گی ؛ اور اس کی نوعیت ، حساسیت ، سچائی یا انکشاف سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں کسی قانونی امتحان کو پورا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔"

'غیر متناسب جواب'

آسٹریلین ہیومن رائٹس کمیشن کے صدر ، ایمریٹس پروفیسر روزلینڈ کروچر نے کہا کہ آسٹریلیا کی قومی سلامتی اور حساس مجرمانہ تحقیقات سے متعلق معلومات کی حفاظت کے لیے  بل "غیر متناسب جواب ہے" ۔
An Australian citizenship recipient holds his certificate during a citizenship ceremony on Australia Day in Brisbane, Thursday, Jan. 26, 2017. (AAP Image/Dan Peled) NO ARCHIVING
An Australian citizenship recipient holds his certificate during a citizenship ceremony on Australia Day in Brisbane. Source: AAP
"یہ بل ایجنسیوں کو اجازت دے گا کہ وہ کم اہمیت کی معلومات کی ایک وسیع رینج کو خفیہ رکھیں، اس کی مناسب تشخیص کیے بغیر کہ آیاعوامی مفاد میں کہ اسے بتایا جائے یا نہیں اور اس کی بنیاد پر کسی کے ویزا کو منسوخ کر دیا جائے۔

پروفیسر کروچر نے کہا، "تمام ایجنسیاں بشمول سیکورٹی ایجنسیاں بعض اوقات غلطیاں کرتی ہیں ... ان لوگوں کے لیے جن کے ویزے "کردار" کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے ہیں ان کی منسوخی کی بنیاد کو صحیح اور منصفانہ طور پر جانچنے کے لیے ، انہیں حکومت کی طرف سے انحصار شدہ مواد تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے۔

" عوامی مفاد کی جائز بنیاد پر وہ معلومات خفیہ رکھنے کے لیے ہیں تو ان کا فیصلہ ایک آزاد عدالت کے ذریعے کیا جانا چاہیے ، جو متعلقہ حالات کی مکمل حد کو مدنظر رکھنے کے قابل ہو۔" 


 


 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS News

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand