سڈنی کے فئیز فیلڈ شو گراوٗنڈ میں منعقد کردہ ملٹی کلچرل عید فئیر ایںڈ فیسٹول میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میلے میں جہاں بچوں کے لیے تفریح کا سامان تھا وہیں انواع و اقسام کے کھانوں اور مختلف چیزوں کے سٹالز بھی موجود تھے۔
میلے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کے کثیرثقافتی ہونے کو سراہا۔ شائقین نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ دو برس کے بعد اس طرح کی بڑی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ لوگ اس میلے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور کرونا کی پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں لوگ میلے میں آرہے ہیں۔
ایس بی ایس کی جانب سے میلے دوران مفت فوٹو سٹال پر تصویر کشی اور فوٹو پرنٹ کی سہولت بھی شائقین کے لیے موجود رہی۔ مزید برآں لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

شام چھ بجے کے پروگرام میں عید فیسٹول سے لائیو گرینز کی سینیٹر مہرین فاروقی نے گفتگو کی۔ مہرین فاروقی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم بداشت کے خاتمے کے لیے اور نفرت سے منٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں تفریق بڑھ رہی ہے اور اس کے علاوہ اسلاموفوبیا میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان چیزوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

شائقین کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں رواداری اور برداشت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ مختلف مقابلوں میں جیتنے والے بچوں نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عید سے متعلق ذہنی آزمائش ایک بہت اچھا اضافہ ہے اور اس طرح کے مقابلے معلومات میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
