ایک نئی تحقیق کے مطابق دماغ کی بہتر صحت کے لئے اچھا کولیسٹرول فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
آسٹریلوی ادارہِ شماریات کے مطابق آسٹریلیا میں عورتوں کے مرنے کی سب سے بڑی وجہ ڈیمنشیا ہے۔ ملک میں ڈیمنشیا کا شکار افراد میں دو تہائی خواتین ہیں۔
یونیورسٹی آف میلبیرن میں ہونے والی دو مختلف تحقیق کی گئیں۔
پہلی تحقیق "برین امیجنگ اور بیہوئیرجرنل" میں شائع ہوئی جس سے پتہ چلا کہ خواتین کے دماغ میں سرمئی مواد یا "گرے میٹر" کی مقدار کا تناسب ان کی مستقبل کی یادداشت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ ساٹھ سال کی عمر میں سرمئی مواد سے پتہ چل سکتا ہے کہ ستّر سال کی عمر میں یادداشت کیسی ہوگی۔
دوسری تحقیق بھی اِسی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن خواتین نے اچھے کولیسٹرول کا استعمال کیا، انھیں مستقبل میں کسی کام کرنے، منصوبہ بندی یا کسی چیز کو منظمن کرنے میں کم دقّت آئی۔ اچھے کولیسٹرول کے استعمال سے دماغ کے سفید مواد یا "وائٹ میٹر" کو زیادہ عمر میں کم نقصان پہنچا۔
تحقیق کی سربراہ اور یونیورسٹی آف میلبرن کی پروفیسر کیسینڈرا زوکی کا کہنا ہے کہ ریسرچ کے مطابق اچھا کولیسٹرول، دماغ کی زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں کے تناسب کو روکتا ہے۔
آسٹریلیا میں عورتوں کے مرنے کی سب سے بڑی وجہ ڈیمنشیا ہے Source: AAP
" یہ تحقیق ہمارے علم کے عین مطابق ہے۔ باقاعدگی سے ورزش، بلڈ پریشر کا صحیح سطح پر ہونا اور اچھے کولیسٹرل کو برقرار رکھنا، ان سب سے دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے۔"
انسانی دماغ میں سرمئی مواد یا "گرے میٹر" وہ حصہ ہوتا ہے جس میں بولنا، سننا، دیکھنا اور جزبات عمل میں آتے ہیں۔ دوسری جانب سفید مواد یا "وائٹ میٹر" کے ذریعے دماغ، سرمئی مواد یا "گرے میٹراور پورے جسم سے بات چیت کرتا ہے۔
ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے سفید مواد میں تبدیلی آئی انھیں منصوبہ بندی اور کام کاج کرنے میں دقّت آئی جبکہ جن خواتین کے سرمئی مواد میں کمی پائی گئی، انھیں یادداشت کا مسئلہ ہوا۔