پریمئیر گلیڈس بیرجیکلین نے جمعہ کو کہا کہ حکومت اپنے 80 فیصد ہدف تک پہنچنے کے بعد سرحدیں کھولنے کے اپنے منصوبے پر کام کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک حصہ آسٹریلینز کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی صلاحیت ہے بشرطیکہ وہ دوہری ویکسین لگائے ہوئے ہوں اور آسٹریلین شہری بیرون ملک سفر کر سکیں۔
"ایک چیز جس کی ہم 80 فیصد ویکسینیشن ہونے کے بعد توقع کرتے ہیں وہ اپنی بین الاقوامی سرحدوں کو کھولنے پر غور کرنا ہے۔"
"سڈنی ہوائی اڈے کے ذریعے آسٹریلین وطن واپس آرہے ہیں لیکن ہمارے شہریوں کو بھی بیرون ملک جانے کا موقع ملنا چاہیے ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں جا سکتے تھے۔"
ابتدائی آزمائش میں 175 افراد شامل ہوں گے جو گھر میں سات دن کے قرنطینہ سے گزریں گے۔ یہ اس وقت جنوبی آسٹریلیا میں گھر میں قرنطینہ ٹرائل کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
این ایس ڈبلیو کے سیاحت کے وزیر سٹورٹ آئرس نے نامہ نگاروں کو بتایا ، "آج نیو ساؤتھ ویلز کو باقی دنیا کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔"
“یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور ہر آسٹریلوی کے لیے مشعل راہ ہے جو ابھی تک پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک ہے گھر نہیں آ سکا۔"
"ہم چاہتے ہیں کہ کیپس ختم کریں اور جتنی جلدی ہو سکے ایسا کریں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اسے بہت محفوظ طریقے سے کریں۔"
پریمئیر بریجیکلین نے کہا کہ این ایس ڈبلیو پہلے ہی تقریبا 250،000 آسٹریلوی باشندوں کا خیرمقدم اور ہوٹلوں میں قرنطینہ کرچکا ہے۔
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے