نیو ساؤتھ ویلز حکومت کے کووڈ کے نئے امدادی پیکج میں نیا کیا ہے؟

نیو ساؤتھ ویلز حکومت کے ۲۹ جون کو اعلان کردہ کوڈ امدادی پیکیج میں چھوٹے بزنس کے لئے پانچ ہزار سے دس ہزار ڈالر تک کی گرانٹ ، ڈائن اینڈ ڈسکور پروگرام میں 31 اگست تک کی توسیع کے علاوہ لوگوں کوہوم ڈیلیوری کے ذریعے گھر پر کھانا منگوانے کے لئے ڈائن اینڈ ڈسکور واؤچر استعمال کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ ریاست میں جاری موجودہ لاک ڈاؤن اور گھروں پر رہنے کے حکم نامے سےلگ بھگ پانچ لاکھ افراد متاثر ہیں۔

The package includes grants of between $5,000 and $10,000 for small businesses.

The NSW Government today announced a major new grants package and changes to the Dine & Discover program. Source: twitter NSWHealth

انیو ساؤتھ ویلز حکومت نے ایک بڑے نئے گرانٹ پیکیج اور ڈائن اینڈ ڈسکور پروگرام میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے تاکہ موجودہ  پابندیوں سے متاثر نیو ساؤتھ ویلز کے کئی ہزار چھوٹے کاروبار اور لوگوں کی مدد کی جاسکے۔
اس پیکیج میں چھوٹے کاروباروں کے لئے  پانچ ہزار سے  دس ہزار ڈالر کے درمیان گرانٹ ، تمام مالکان کے لئے پےرول ٹیکس میں التواء شامل ہے۔ ڈائن اینڈ ڈسکور پروگرام میں 31 اگست تک کی توسیع اکے علاوہ لوگوں کوہوم ڈیلیوری کے ذریعے گھر پر کھانا منگوانے کے لئے ڈائن اینڈ ڈسکور واؤچر استعمال کرنے کا اپشن شامل ہے۔ 
این ایس ڈبلیو کی پریمیر گلیڈیز بیریجیکلیان نے کہا کہ اس پیکیج کا اصل مقصد چھوٹی کاروباروں کی معاونت ہے جو پابندیوں کے دوران کاروبار کے  کیش فلو کی کمی کو کم کرکے کاروباری مالکان کی مدد کرے گی۔ اس کو کاروباری اخراجات جیسے کرایہ ، سروسز اور اجرت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے  جس کے لئے حکومت کی کوئی اور مدد دستیاب نہیں ہے۔

"پریمیئیر کا کہنا تھا کہ حکومت وبائی مرض کے دوران کاروبار میں مدد فراہم کرنے اور ملازمتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی ۔"
چھوٹے کاروباروں کے لئے تین مختلف گرانٹ رقوم دستیاب ہوں گی جو ان پابندیوں کے دوران متوقع کاروبار میں کمی پر منحصر ہوں گی - کاروباری آمدنی میں ستر فیصد کی کمی پر دس ہزار ڈالر، ، پچاس فیصد کمی پرسات ہزار اور تیس ​​فیصد کی کمی پرپانچ ہزار ڈالر تک کی گرانٹ دی جائے گی۔
کاروبار جولائی کے آخر سے سروس این ایس ڈبلیو کے ذریعہ گرانٹ کے لئے درخواست دے سکیں گے اور انہیں 26 جون سے شروع ہونے والی پابندیوں کے آغاز کے بعد کم سے کم دو ہفتوں کے دوران کاروبار میں کمی کا ثبوت دینا ہوگا۔
گرانٹ کو دوبزنس گرپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چھوٹے بزنس کے لئے کوویڈ ۔19 سپورٹ گرانٹ: ایسے بزنس جن کا ٹرن اوور پچھتر ہزار ڈالر سالانہ  سے زیادہ ہو اوراس سال یکم جولائی  کو حکومتی  پےرول ٹیکس کی حد  بارہ لاکھ  سے کم ہو۔
ان کاروباروں میں 20 سے کم کل وقتی مساوی ملازمین اور آسٹریلیائی بزنس نمبر نیو ساؤتھ ویلز میں رجسٹرڈ ہو کاروبار بنیادی طور پر نیو ساؤتھ ویلز میں کام کررہا ہو ۔
سروس نیو ساؤتھ ویلز کی ویب سائٹ پر آنے والے دنوں میں مکمل معلومات دستیاب ہوگی

. مہمان نوازی اور سیاحت  امدادی گرانٹ ۔یہ گرانٹ سیاحت یا مہمان نوازیسے وابستہ کاروبار کے لئے دستیاب ہے جس کا کاروبار پچھتر ہزار ڈالر سالانہ  سے زیادہ ہے اور اس سال یکم جولائی  تک آسٹریلیا میں سالانہ اجرت دس ملین ڈالرسے کم ہے۔

 اعلان کردہ پیکیج کے دیگر اہم نکات یہ ہیں
 ڈائن اینڈ ڈسکور واؤچر  اہل اور رجسٹرڈ ڈائن بزنس سے ٹیک وے کے لئے استعمال ہوسکیں گے

 ریستوراں یا کیفے کے ذریعہ گھر تک براہ راست فراہمی کو ترجیح حاصل ہوگی



کھانا کسی بھی کھانے کے مرکز سے اٹھایا جاسکتا ہے لیکن کیو آر کوڈ کے ساتھ چیک ان کرنا ضروری ہے۔ ڈائن اینڈ ڈسکور واؤچرز کسی اور فرد کے آڈر کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔
ڈائن اینڈ ڈسکور واؤچر م کی معیاد میں اکتیس اگست تک توسیع کردی گئی ہے
چھوٹے کاروباری معاونت کی گرانٹ اور ڈائن اینڈ ڈسکور پروگرام میں تبدیلی کے بارے میں مزید معلومات سروس این ایس ڈبلیو ویب سائٹ پر جلد ہی دستیاب ہوگی
NSW goverment has issued a stay at home order valid until midnight on 9 July.
Everyone living in Greater Sydney, Blue Mountains,Shellharbour, Central Coast and Wollongong must stay at home until midnight on 9 July. Source: NSW Health
100 شرطي يشاركون في حملة أمنية تبدأ صباح الغد في جنوب غرب سيدني لفرض قيود الإغلاق
A closed sign is seen on a business at Newport beach, on Sydneys northern beaches. Source: (AAP Image/Dan Himbrechts)

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Rehan Alavi

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
نیو ساؤتھ ویلز حکومت کے کووڈ کے نئے امدادی پیکج میں نیا کیا ہے؟ | SBS Urdu