نیو ساوتھ ویلز کے ہوٹل قرنطینہ میں ایک اور کووڈ۔۱۹ کیس نکل آیا

نیو ساوتھ ویلز کی پریمئیر گلڈس بیراجیکلین کا کہنا ہے کہ سڈنی کے ہوٹل قرنطینہ میں ایک اور شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔

20210315001527539813-original.jpg
گلیڈس بیراجیکلین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا شخص سڈنی کے سوفیٹل ہوٹل کی گیارہویں منزل پر قرنطینہ میں تھا جہاں ممکنہ طور پر ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ کو بھی کرونا وائرس لگا۔

اے بی سی کے مطابق گلیڈس بیراجیکلین کا کہنا ہے کہ مزید ایک اور کیس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے کہ وہ شخص پہلے ہی سے قرنطینہ میں ہے۔

کمیونٹی کو خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے کہ وہ شخص کہیں باہر نہیں جارہے۔

نیو ساوتھ ویلز ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اس شخص کا دوبارہ ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ مزید وائرس پھیلا ہے یا نہیں۔


 



 



شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: AAP, SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand