وفاقی حکومت کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن شہریت کی تقریب "سٹیزنشپ سیریمونی" منعقد کی جائے گی۔
"کووڈ ۔۱۹ کی وجہ سے عام طور پر لوکل کونسلوں میں ہونے والی تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔"
آسٹریلیا میں پچیاسی ہزار افراد شہریت کی تقریب کا انتظار کررہے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ہر روز ساڑھے سات سو افراد کو شہریت فراہم کی جائے گی۔
آسٹریلین سیٹیزن شپ ایکٹ ۲۰۰۷ کے مطابق کسی بھی فرد کو آسٹریلین بننے کے لئے ایک پریزائنڈگ آفیسر کے سامنے عہد کرنا ہوتا ہے۔
اگرچہ سیٹیزن شپ ٹیسٹ اور انٹرویو فی الحال نہیں لئے جارہے لیکن ڈیپارٹنمٹ آف ہوم افئیرز کا کہنا ہے کہ شہریت سے متعلق اپلیکیشن (درخواستیں) جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔
فون نمبر۔ 1800020080
شئیر

