کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے اتوار کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 بلاک بسٹر میں پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ویرات کوہلی نے کپتان اننگ کھیلتے پوئے 57 رنز بنائے مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی20 میچوں میں 10 وکٹوں سے پہلی فتح کا ریکارڈ بنایا جبکہ بھارت کو پہلی مرتبہ ٹی20 میچوں میں 10 وکٹوں سے ہار ہوئی ہے
پاکستانی کمتان بابر اعظم نے اوپنر ساتھی محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک شاندار جیت پر پہنچایا۔ محدود گیندوں کے ورلڈ کپ میں ان کے خلاف بھارت
کا 100 فیصد جیت کا ریکارڈ توڑتے ہوئے جب یہ ہدف عبور کیا تو دبئی اسٹیڈیم تماشائیوں کی تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔۔

بابر 68 پر ناٹ آؤٹ رہے ، جبکہ رضوان نے ناقابل شکست 79 رنز بنائے
بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حسن علی نے دو اور شاداب اور حارث نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ٹی 20 عالمی کپ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ٹیم نے محدود اوورز کے میچ میں دوسری ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دی ہے۔اس جیت کے بعد گروپ 2 میں پاکستان دوپوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔شاہین آفریدی کو ان کی شاندار باؤلنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان کا رضوان کو گلے لگا کر مبارکباد دینا وائیرل ہو گیا

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کو خوش آمدید کہا. پاکستان کی بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی شائقین نے جشن منایا جبکہ دبئی میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد وہاں مقیم پاکستانی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
بشکریہ : پاکستانی کمیونیٹی آف آسٹریلیا فیس بک
سوشل میڈیا پر جہاں صارفین کا جوش و خروش اسٹیڈیم کے تماشائیوں سے کچھ کم نہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو داد اور مبارکبادوں کے ساتھ انڈیا کی شکست کے بارے میں طرح طرح کے میمز شیئر کئے جا رہے ہیں۔
بہت سے صارفین اس امید کا اظہار کر تے نظر آئے کہ یہ ورلڈکپ پاکستان ہی جیتے گا تو کچھ نے بھارتی کپتان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔

پاکستان کے چھوٹے بڑے کئی شہروں سمیت کراچی، اسلام آباد، لاہور میں بھی عوامی مقامات پر یہ میچ بڑے اسکرینز پر دکھایا جا رہا تھا اور جیت کے بعد ہر جگہ جشن کا سا سماں تھا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔
بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی، جسپریت بمراہ ۔
Pakistan beat India at the Dubai International Cricket Stadium, Dubai, by 10 wicketsIndia 151/7 in 20 overs (Virat Kohli 57, Rishabh Pant 39; Shaheen Afridi 3/31, Hasan Ali 2/44)
Pakistan 152/0 in 17.5 overs (Mohammad Rizwan 79 not out, Babar Azam 68 not out; Ravindra Jadeja 0/28, Jasprit Bumrah 0/22)
Player of the Match: Shaheen Afridi (Pakistan)
(Courtesy ICC)
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
