Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پاکستانی کھلاڑی کی نظر ایک منفرد ریکارڈ پر

زاهب کمال اسکاش کی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کی ٹھان لی ہے

Zahab Kamal Khan's hair are over 5 ft long
Source: Zeeshan Ahmed

پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے والی کراچی کی رہائشی زاهب کمال اسکاش کی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کی ٹھان لی ہے.

آپ یقینًا سوچ رہے ہوں گے کہ  زاهب کھلاڑی اسکاوش کی ہیں تو ریکارڈ بھی   اسی کھیل میں بنا رہی ہونگی مگر ایسا نہیں ہے. ایک اچھی کھلاڑی ہونے کے ساتھ زاهب کے پاس ایک اور خوبی ہے جو انہیں دنیا بھر کی اسپورٹس کی خواتین کھلاڑیوں میں ممتاز کرتی ہے

وہ خوبی ہے ان کے حیران کن طور پر انتہائی لمبے بال. زاهب کا قد پانچ فٹ دو انچ ہے  جبکہ ان کے بالوں کی لمبائی بھی اتنی ہی ہے. اپنی اس منفرد خوبی پر زاھب کا کہنا ہے کہ لمبے بال لڑکیوں کے ہوتے ہیں مگر بطور اسپورٹس کھلاڑی ،اتنے لمبے بال کسی کے نہیں ہیں جو انہیں دنیا بھر کی اسپورٹس کی خاتون کھلاڑیوں میں منفرد کرتا ہے، وہ چاہتیں ہے کہ اسکو ورلڈ گینز بک میں درج کروائیں. زاھب نے بتایا کہ وہ اگلے سال جنوری میں  یہ منفرد ریکارڈ درج کروائیں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زاھب کمال نے چھے دفعہ سندھ اسکاش چیمپئن شپ جیتنے کے ساتھ  ساتھ حال ہی میں دبئی اوپن میں دوسری پوزیشن  بھی اپنے نام کی ہے. لمبے بالوں کے ساتھ کھیلنا کتنا مشکل ہے، اس پر زاھب نے بتایا کہ وہ بال باندھ کر کھیلتی ہیں جس سے سر کافی وزنی ہو جاتا ہے اور انہیں مخصوص شاٹس کھیلنے  میں مشکل درپیش  ہے مگر وہ ان شارٹس کی خوب پریکٹس کرتیں ہیں تاکہ ان پر مکمل عبور حاصل کر سکیں۔

ایم بی اے کی طالبہ زاھب نے بتایا کہ ان کی والدہ  ان کے لمبے بالوں کی  دیکھ بھال میں بہت مدد کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ کھیل اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ لمبے بالوں کے شوق کو بھی ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔

زاھب پر امید ہیں کے وہ کھیلوں کی خواتین کھلاڑیوں  میں سب سے لمبے بالوں  کا اعزاز اپنے نام سے ورلڈ گینز بک میں درج کروانے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔انھوں نے بتایا کہ اس کیٹیگری میں اب تک کوئی ریکارڈ درج نہیں ہے، تاہم  وہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ریکارڈ کے لیے اپلائی کریں گی۔

RELATED


3 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے



Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now