ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ SXSW فیسٹیول اس سال سڈنی میں اپنی کانفرنس کر رہا ہے،SXSW ایک ایسا فیسٹیویل ہے جس کا انعقاد پہلی بار امریکہ سے باہرہوا ہے۔
اس فیسٹیویل میں پاکستانی فنکارون سے سجی ویب سیریز پنک شرٹ کا پریمئیر ہوا ہے جس میں معروف پاکستانی اداکار وہاج علی ، سجل علی اور ثانیہ سعید جیسے فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
2017 میں یہ رنگا رنگ کانفرنس 10 دن تک جاری رہی تھی۔
پنک شرٹ کے بارے میں
اس سیریز کی ہدایتکاری کاشف نثار نے دی ہے جبکہ اور کہانی ( اسکرین پلے) بی گلُ نے لکھی ہے۔
پنک شرٹ کے ہدایت کار کاشف نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ویب سیریز میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی کا انتخاب ان کی شہرت کے بجائے ان کی کرداروں میں ڈھل جانے کی صلاحیت کے باعث کیا۔ اس اسکرپٹ کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اتنا دلچسپ اور عہدِ حاضر کا آئینہ تھا کہ اس کہانی کو ڈائیرکٹ کرنے کے لیے میں بہت کچھ سیکھنے پر مجبور ہوگیا۔ ایک چیز جو مجھے ڈرامے کے بارے میں پسند ہے وہ یہ ہے کہ کردار ان جذبات اور تنازعات پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جن کا وہ تجربہ کرتے ہیں۔ ڈرامے کے اس خاص پہلو نے اس کہانی کو ایک ہی وقت میں خاص اور چیلنجنگ بنا دیا۔
کہانی کار بی گلُ نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنک شرٹ پیچیدہ رشتوں کی ایک سادہ سی کہانی ہے، ان لوگوں کے بارے میں ایک کہانی ہے جو مسئلہ جانتے ہیں، لیکن ان کے پاس حل نہیں ہیں۔ یہ ہم سب کی کہانی ہے اور زبان سے قطع نظراسے عالمی جذبوں کی کہانی کہا جا سکتا ہے۔

سیریز کی پروڈیوسر شیلجا کجروال کا تعلق بھارت سے ہے۔ انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ اس پاکستانی ٹیم کے ساتھ وہ پہلے بھی کام کر چکی ہیں اور عرصے سے ان کے کام کی مداح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متوازی سنیما، انٹرایکٹو میڈیا، اور میوزک فیسٹیولز اور کانفرنسوں کی یہ سالانہ کانفرنس 1987 سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں معقعد ہورہی ہے۔یہ فیسٹیول ۱۵ سے ۲۲ ستمبر تک سدنی میں جاری رہے گا اور اس میں ویب سیریز پنک شرٹ کے علاوہ متوازی سنیما، انٹرایکٹو میڈیا، اور میوزک بھی شامل رہے گی۔

§ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
§ اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
§ “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
§ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
