وزیراعظم کا غیر روایتی قومی نشریاتی خطاب: آسٹریلین شہریوں سے قومی کردار ادا کرنے کی اپیل

ایک غیر روایتی قومی نشریاتی خطاب میں وزیراعظم انتھونی البانیزی نے آسٹریلین شہریوں کو ایندھن کی قلت سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

A close up shot of Anthony albanese in a black suit

The prime minister has delivered an address to the nation, calling for Australians to 'help each other' as petrol and diesel prices spike. Source: AAP / Mick Tsikas

وزیراعظم انتھونی البانیزی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے دوران اپنے پہلے قومی خطاب میں آسٹریلوی عوام سے “اپنا حصہ ڈالنے” کی اپیل کی۔

یہ تین منٹ کا خطاب بدھ کی شام 7 بجے ملک بھر ایک ایسے وقت میں نشر کیا گیا، جب آبنائے ہرمز کی بندش کے معاشی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے عالمی ایندھن سپلائی چین میں رکاوٹوں کو جن کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بلند ہو گئی ہیں اور گھبراہٹ میں خریداری کے باعث مقامی قلت کو “بحران” قرار دینے سے گریز کیا۔

وزیراعظم کا خطاب دیکھیں:

البانیزی نے اس غیر روایتی طریقۂ ابلاغ کے ذریعے خطاب کر کے اس روایت کو توڑا جو عموماً بڑے قومی اعلانات جیسے عراق جنگ میں شمولیت کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا:

“میرے عزیز آسٹریلین شہریوں، فطرتاً ہم ایک پُرامید قوم ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت مثبت رہنا مشکل ہے۔”

“مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ آسٹریلیا اس جنگ میں براہِ راست شریک نہیں ہے۔”

ایس بی ایس کے اردو پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

اس خطاب میں کوئی نئے اقدامات شامل نہیں تھے، بلکہ گزشتہ دنوں کے اعلانات کو دہرایا گیا۔

ان میں پیر کو نیشنل کابینہ کی جانب سے منظور کردہ نیشنل فیول سکیورٹی پلان، تین ماہ کے لیے فی لیٹر 26.3 سینٹ فیول ایکسائز میں کمی، اور ٹرک ڈرائیورز کے لیے ہیوی وہیکل روڈ یوزر چارج میں کمی شامل ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسٹر کی تعطیلات منائیں، لیکن جہاں ممکن ہو ایندھن کی بچت کریں اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے “اپنا حصہ ڈالیں”۔

البانیزی نے کہا:

“اگر آپ سفر پر جا رہے ہیں تو ضرورت سے زیادہ ایندھن نہ لیں — صرف معمول کے مطابق ٹینک بھریں۔ اپنی کمیونٹی، دیہی علاقوں اور اہم صنعتوں میں کام کرنے والوں کا خیال رکھیں۔”

“اور آنے والے ہفتوں میں اگر آپ ٹرین، بس یا ٹرام کے ذریعے کام پر جا سکتے ہیں تو ایسا کریں۔”

انہوں نے تسلیم کیا کہ معاشی جھٹکے “کئی ماہ تک برقرار رہیں گے”۔

البانیزی نے کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو “ہم مل کر اگلے اقدامات کو مربوط کر سکتے ہیں”، تاہم انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

SBS نیوز کو ایک سینئر کابینہ ذریعے نے بتایا کہ فی الحال ایندھن پر پابندیاں متوقع نہیں، بلکہ رضاکارانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، تاہم صورتحال انتہائی غیریقینی ہے۔

ایک منفرد طریقہ خطاب، جو عام طور پر بحران کے وقت کے لیے مخصوص ہوتا ہے

یہ خطاب ماضی کے چند مواقع سے واضح طور پر مختلف ہے، جب قوم سے آخری بار خطاب کیا گیا تھا، جیسے مارچ 2020 میں سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے COVID-19 وبا کے آغاز پر خطاب کیا تھا۔

فروری 2009 میں سابق وزیراعظم کیون رڈ نے اسی ذریعے سے اسٹولن جنریشنز سے معذرت کی تھی۔

جبکہ 2003 میں سابق وزیراعظم جان ہاورڈ نے قوم کو عراق جنگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا

SORRY CANBERRA KEVIN RUDD
In 2009, then-Prime Minister Kevin Rudd delivere a long-awaited apology, saying sorry for "profound grief, suffering and loss" inflicted on generations of indigenous men and women. Source: AAP / Alan Porritt

اس وقت آسٹریلیا چار درجات پر مشتمل قومی فیول رسپانس پلان کے دوسرے مرحلے پر ہے، اور حکومت مسلسل عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ سپلائی مستحکم ہے، اگرچہ طلب میں اضافے نے قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔

توقع ہے کہ البانیزی جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں خطاب کے دوران آسٹریلیا کے مؤقف اور ممکنہ کساد بازاری سے متعلق مزید سوالات کا سامنا کریں گے۔

____________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

3 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Ewa Staszewska

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now