بچے کا تعلق چین کے علاقے وُوہان سے ہے جسے وائرس کے باعث مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
آٹھ سالہ بچہ آسٹریلیا میں ایک سیاحتی گروہ کے ہمراہ آیا تھا۔ اسی گروہ میں ایک چوالیس سالہ مرد اور بیالیس سالہ خاتون میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
کوئینزلینڈ حکومت ان پروازوں کی ائیرلائنز، جن پر یہ افراد سفر کر رہے تھے رابطہ کررہی ہے تاکہ تمام مسافروں کا پتہ چل سکے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا
جاسکے۔

دوسری جانب وُوہان سے آسٹریلیا کے لئے ایک اور گروپ واپس آئے گا۔
ان افراد کو کرسمس آئی لینڈ لے جایا جائے گا جہاں پر پہلے سے تقریباً دو سو چالیس افراد موجود ہیں۔
