ایس بی ایس آن ڈیمانڈ (SBS on Demand) پراردو اور ہندی فلموں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی اور دیگر زبانوں میں بھی پندرہ ہزار سے ذیادہ تفریحی شوز، ڈرامے، ڈاکومنٹریز، لائیو شوز، کھیلوں کے مقابلےاور فلمیں مفت دیکھ سکتے ہیں۔ ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر روزانہ اردو خبرنامہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر موجود کچھ مقبول فلموں پر نظر ڈالتے ہیں جو اردو ناظرین کے لئے دلچسپی کا باعث ہونگی۔
معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلمساز شعیب منصور کی بلاک بسٹر فلم بول کا.
Drama, Film, Drama
2h 27m2011Urdu
ایک عورت جسے اپنے والد کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی جانے والی ہے، اسے اپنی آخری خواہش پوری کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور تب وہ میڈیا کے سامنے اپنی بھرپور زندگی کی کہانی سناتی ہے جس کا انجام اس کی سزائے موت کے حکم پر ہورہا ہے۔
Film, Drama, Drama
1h 34m2016French

18 سالہ ظاہرہ اس وقت تک اپنے خاندان کے قریب ہوتی ہے جب تک کہ اس کے والدین اسے شوہر کا انتخاب کرنے کے لیے پاکستانی روایت پر عمل کرنے کو نہیں کہتے۔ وہ اپنی زندگی کے انتخاب کا چیلنج قبول کرتی ہے۔ لیکن جب خاندانی رسوم و رواج اور اپنی مغربی طرز زندگی کے درمیان پھنسی ظاہرہ اپنے دوست اور اپنے بھائی کی مدد چاہتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
2012 ‧ Drama/Thriller ‧ 2h 10m
ایک پاکستانی نوجوان وال سٹریٹ میں کارپوریٹ کامیابی حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن امریکن خواب، گروہ بندییاں ، اور اپنے وطن کی خاندانی وابستگی والی زندگی اس کے لئے نئے امتحان پیدا کرنے والے لمحات کی منتظر ہوتی ہے۔
Documentary, Factual, Culture & Society
53m2019

"تھر کے ریگستان کے نچلی ذات کے مسلمان مانگنیار خاندان کا بچہ موتی خان، مجبور ہے کہ ان کے آبائی وارثوں کے لئے گیت گانے اور موسیقی کے ایسے بولوں کو گا کر اپنی زندگی بچائے، جو اس کے خاندان کے نیچ ہونے پر اسے شرمندہ کرتے ہیں۔
War, Drama
1h 14m2018English
"ایک سابق آسٹریلین سپاہی افغان جنگ کے دوران غلط معلومات کے باعث ایک شہری کو قتل کردیتا ہے،جنگ کے بعد وہ افغانستان واپس جاتا ہے اور معافی کی امید میں اس خاندان کی تلاش کرتا ہے مگر وہاں صورتحال اس کے خیال کے برعکس نکلتی ہے۔
پی ٹی وی کا اردو خبرنامہ روزانہ ایس بی ایس آن ڈیمانڈ (SBS on Demand) پر دیکھئے
Urdu News
News And Current Affairs, News - Overseas
News in Urdu via satellite from PTV Pakistan in Islamabad

ایس بی ایس آن ڈیمانڈ (SBS on Demand) پراردو کے علاوہ ہندی فلموں کا بھی وسیع ذخیرہ موجود ہے۔
اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ
https://www.sbs.com.au/ondemand/
’’آپ کا جسم قدرت کا تحفہ ہے اس کی قدر کیجئے اور اس کے لئے وقت نکالئے‘‘، یہ کہنا ہے حسنین ولی کریمی کا جو مسٹر آسٹریلیا ، مسٹر یونیورس 2024 ہونے کے ساتھ فٹنس کوچ بھی ہیں ۔ حسنین ولی کریمی کے مطابق طویل مدتی صحت کے لیے فٹنس صرف مسلز بنانے تک محدود نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق غذا اور متوازن طرزِ زندگی سے ہے۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا پیٹ کی چربی سے پریشان ہیں تو جم جانے سے پہلے کچن پر توجہ دیں، کیونکہ غیر صحت مند خوراک، زیادہ میٹھا اور سست طرزِ زندگی بدلے بغیر فٹنس ممکن نہیںفٹنس انفلوئنسرحسنین ولی کریمی
حسنین بتاتے ہیں کہ صحیح آغاز، مستقل مزاجی اور درست معلومات فٹنس کے اہداف حاصل کرنے کی چابی ہیں ۔ وہ چالیس سال سے زائد عمر کے افرادد کے لیے مسلز کی اسٹرینتھ ٹریننگ محفوظ اور مؤثر طریقے سے شروع کرنا ضروری قرار دیتے ہیں تاکہ چوٹ سے بچا سکے ۔
صحت مند طرزِ زندگی کی ابتدا جمِ سے نہیں کچن سے ہوتی ہےحسنین ولی کریمی

انسانی رویے کا ذکر کرتے ہوئے حسنین کہتے ہیں کہ لوگ موٹاپا دور کرنے کے لئے فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں اور توانائی اور مستقل مزاجی کو کم اہمیت دیتے ہیں۔
